Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مائیک پومپیوکے کئی انکشافات:پاکستان،بھارت میں مداخلت کا اعتراف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > مائیک پومپیوکے کئی انکشافات:پاکستان،بھارت میں مداخلت کا اعتراف
دنیا

مائیک پومپیوکے کئی انکشافات:پاکستان،بھارت میں مداخلت کا اعتراف

Published January 25, 2023
Tags: 'Never Give an Inch: Fighting for the America I Love' Featured پاکستان اور بھارت 2019 میں جوہری جنگ کے قریب تھے سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت 2019 میں جوہری جنگ کے قریب آگئے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب ‘Never Give an Inch: Fighting for the America I Love’ میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

سابق امریکی وزیرخارجہ کاکہنا ہے کہ دنیا نہیں جانتی کہ فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے کتنے قریب آگئے تھے، امریکی مداخلت نے پاک بھارت کشیدگی کو روکا تھا۔

پومپیو کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 41 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے فضائی حملے کیے، پاکستان نے بھارت کا جنگی جہاز مار گرایا اور پائلٹ کو پکڑا، میں اس وقت کانفرنس کے سلسلے میں ہنوئی میں تھا۔

سابق امریکی وزیرخارجہ نے اپنی کتاب میں کہا کہ ایک سینیئر بھارتی اہلکار کی فوری فون کال پر میں نیند سے جاگا، بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ پاکستان نے جوہری حملے کی تیاری شروع کی ہے، اس نےکہا کہ بھارت پیش قدمی پر غور کر رہا ہے، جس پر میں نےکہا کہ آپ کچھ نہ کریں،ہمیں چیزوں کو سلجھانے کے لیے وقت دیں۔

پومپیو کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو قائل کیا کہ جوہری جنگ کی طرف نہ جائیں، اس رات ایک ہولناک نتیجے سے بچنے کے لیے جو ہم نے کیا وہ کوئی قوم نہیں کرسکتی تھی۔

14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔

اس کے بعد 26 فروری کو شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم آزاد کشمیر کی طرف سے بھارتی طیارے اندر کی طرف آئے جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے روکا جس پر بھارتی طیارے اپنے ‘پے لوڈ’ گراکر واپس بھاگ گئے۔

پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اس اشتعال انگیزی کا پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دے گا، اب بھارت پاکستان کے سرپرائز کا انتظار کرے۔

بعد ازاں 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا، فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔

جب پاک فضائیہ نے ہدف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے لیکن اس بار پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

پاکستان حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے حراست میں لیا جس کا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

TAGGED:'Never Give an Inch: Fighting for the America I Love'Featuredپاکستان اور بھارت 2019 میں جوہری جنگ کے قریب تھےسابق امریکی وزیرخارجہمائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فواد چوہدری گرفتار،عمران خان کی گرفتاری کابھی امکان
Next Article ہانیہ عامر کی شرمناک حرکت کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈٰیاپرشدید تنقید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیرسیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں…

September 23, 2024
صحت

غذاوصحت سے زیادہ مضرصحت چیزوں(سگریٹ نوشی) پرخرچ کرنیوالا ملک

عمان (ہیلتھ ڈیسک): مشرق وسطیٰ کے ملک اردن میں لوگ کھانے پینے سے زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے…

May 15, 2023
انٹرٹینمنٹ

مشہور زمانہ ٹی وی سیریل ‘ٹارزن’ کے ہیرو رون ایلی انتقال کرگئے

کیلیفورنیا (شوبز ڈیسک): امریکا سے تعلق رکھنے والے اداکار رون ایلی 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔رون ایلی نے…

October 24, 2024
پاکستان

فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات کیلئے امریکا کا ویزا مل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی رواں ماہ کے…

May 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?