Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا

Published April 7, 2024
Tags: 2024 کے دوران دنیا میں اب تک Featured سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب مارک زکربرگ دنیا کے 3 امیر ترین افراد میں سے ایک میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔یہ 2020 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ دنیا کے 3 امیر ترین افراد میں سے ایک بنے ہیں۔

مارک زکربرگ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 181 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوز 207 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس کے برنارڈ آرلٹ 223 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔

2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔

درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔

مارک زکربرگ کی دولت 2022 میں گھٹ کر 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔

مگر 2023 میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے۔

یہ اقدامات کمپنی کے لیے اب تک بہتر ثابت ہوئےہیں اور مارک زکربرگ کی دولت میں 2024 کے دوران 58.9 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اس کے مقابلے میں ایلون مسک کے لیے 2024 کافی مشکل ثابت ہوا ہے جن کی دولت میں 48.4 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

مارک زکربرگ اور ایلون مسک ایک دوسرے کے روایتی حریف بھی سمجھے جاتے ہیں۔

2023 میں ایکس (ٹوئٹر) کے خلاف تھریڈز کو متعارف کرانے پر ایلون مسک نے مارک زکربرگ کو ایک کیج فائٹ کا چیلنج کیا تھا جسے میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے قبول بھی کرلیا۔

مگر پھر مارک زکربرگ نے مقابلے میں شرکت سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ایلون مسک اس کے لیے سنجیدہ نہیں۔

TAGGED:2024 کے دوران دنیا میں اب تکFeaturedسب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیابمارک زکربرگ دنیا کے 3 امیر ترین افراد میں سے ایکمیٹا کے سی ای او مارک زکربرگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاس اینجلس: ریاست کی سب سے بڑی واردات، منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر چوری
Next Article ڈاکوؤں کی ہر جگہ عید: اسلام آباد میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پشاور: ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی

پشاور (ویب ڈیسک): ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بےضابطگیوں پر ایجوکیشن اسپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی ہوگئے۔ایجوکیشن اسپیشلسٹ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر…

March 27, 2024
دلچسپ و عجیب

ناروے: کان کی بالی کھونے کے بدلےفیملی قدیم خزانے کی مالک بن گئی

ناروے (ویب ڈیسک): ناروے میں سونے کی کھوئی ہوئی کان کی بالی کی تلاش میں فیملی کو قدیم خزانہ مل…

October 7, 2023
دنیا

G-20 اجلاس: چین,ترکی,سعودیہ اور مصر کا سری نگر آنے سے انکار

دہلی (ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی…

May 22, 2023
پاکستان

پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک ): سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کے…

May 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?