دبئی (اسپورٹس ڈیسک): افغانستان کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 92 رنز ہی بناسکی جو پاکستان کا مجموعی طور پر پانچواں کم ترین اسکور ہے جبکہ مکمل 20 اوورز کھیلنے کے بعد یہ گرین شرٹس کا سب سے کم اسکور ہے۔
کم ترین مجموعوں کی فہرست میں پاکستان اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 74، ویسٹ انڈیز کے خلاف 82، انڈیا کے خلاف 83 اور انگلینڈ کے خلاف 80 رنز پر آؤٹ ہوچکا ہے۔
پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 93 رنز کا ہدف
اہم بات یہ ہے کہ ان تمام میچز میں پاکستان ٹیم 20 اوورز سے پہلے آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس بار پاکستان ٹیم نے پورے 20 اوورز کھیلے اور 9 وکٹوں پر 92 رنز بنائے جو پوری اننگز کھیل کر پاکستان کا کم ترین ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف 2014 میں 20 اوورز کی بیٹنگ کے بعد 9 وکٹ پر 96 رنز بنائے تھے۔ اس ہی وینیو پر پاکستان نے 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 98/9 اسکور کیا تھا۔