Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، وزیر اعظم کا 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، وزیر اعظم کا 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان
پاکستان

بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، وزیر اعظم کا 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان

Published October 4, 2024
Tags: Featured اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے فلسطین ان کا کہنا تھاکہ پوری قوم کو سامراجی صیہونی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیل جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر بلائی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہاریکجہتی کا فیصلہ کیا۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرِاعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور 7 اکتوبرکو ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کا شکار مسلمان بہن بھائیوں سے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یومِ یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہیں۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ 7 اکتوبر کو ملک بھر میں اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف اجتماعات و سیمینار ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں صدرمملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہبازشریف شرکت کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے فلسطین و غزہ میں جاری ظلم وستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ملاقات میں جماعتِ اسلامی کے غزہ اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کے مؤقف کی تعریف کی گئی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کادائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے، غزہ میں سفاکانہ قتل عام سےشروع جنگ کا پورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کے خلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ اسرائیل جارحیت کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔ ایک سال میں غزہ مکمل تباہ اور لاکھوں لوگ پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، شہدا میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

TAGGED:Featuredاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے فلسطینان کا کہنا تھاکہ پوری قوم کو سامراجی صیہونی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر انوشکا حیران پریشان ہوگئیں
Next Article 4 اکتوبر کا وہ دن جب 16 سالہ شاہد آفریدی نے دنیا کو حیران کیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں: آرمی چیف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے حل…

September 1, 2023
کاروبار

بجلی پرسرچارج سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، نیپرا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پانچ رکنی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور مختلف صارفین کے نمائندوں نے بجلی کی…

March 17, 2023
دنیا

پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیراعظم منتخب

(ویب ڈٰیسک): پھیو تھائی پارٹی کی رہنما پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی وزیراعظم بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھیو…

August 16, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کیے جائینگے؛ شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ…

May 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?