Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سوڈان میں‌فوجی بغاوت، لڑائی میں‌5 ہزار افراد ہلاک،آرمی چیف مذاکرات پر آمادہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > سوڈان میں‌فوجی بغاوت، لڑائی میں‌5 ہزار افراد ہلاک،آرمی چیف مذاکرات پر آمادہ
دنیا

سوڈان میں‌فوجی بغاوت، لڑائی میں‌5 ہزار افراد ہلاک،آرمی چیف مذاکرات پر آمادہ

Published September 23, 2023
Tags: Featured اب تک 5 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں ہ 50 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں
Share
SHARE

سوڈان (ویب ڈیسک): سوڈان میں فوجی دھڑوں کے درمیان تصادم میں آرمی چیف نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو میں سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان نے کہا کہ وہ ملک میں جاری لڑائی پر قابو پانے کے لیے امن مذاکرات کے لیے تیارہیں۔جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ رپیڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد ہمدان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

سوڈان میں 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے والے جنرل عبدالفتح نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے آمد پر بی بی سی سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ وہ جنرل ہمدان کے ساتھ بیٹھیں گے کیونکہ سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت پر قائم ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کریں گے اس لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جنرل عبدالفتح کا کہنا تھا کہ اگر یہ باغی افواج چاہتی ہیں کہ وہ بیرکوں میں واپس جائیں اور دستوں کو رہائشی علاقوں سے واپس بلالیں تو ہم ان میں سے کسی کے بھی ساتھ بیٹھیں گے بصورت دیگر جدہ میں ہونے والی بات چیت پر قائم ہیں کہ ہم اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔

سوڈانی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری ریاست صومالیہ اور لیبیا کی طرح تقسیم شدہ ناکام ریاست نہیں بنے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کے سربراہ ملک میں فوجی بغاوت کے بعد سے عالمی طاقتوں کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ وہ ملک میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار سویلین حکومت کو دینے میں ناکام رہے ہیں۔

جنرل عبدالفتح برہان اس دعوے کی تردید کی ہےکہ ان کی فوج عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے جب کہ اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کا کہنا ہےکہ سوڈانی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں میں بمباری کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

واضح رہےکہ سوڈان میں فوج کے دھڑوں کے درمیان لڑائی اپریل سے جاری ہے جس میں اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اب تک 5 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ 50 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

TAGGED:Featuredاب تک 5 ہزار افراد مارے جاچکے ہیںہ 50 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
Next Article 9 ارب آمدنی اور 9 ارب سود ہے، ملک کیسےچل سکتا ہے: گوہراعجاز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پاکستان کا جرمنی سے قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انتہاپسند گروہ…

July 21, 2024
صحت

ٹی بی و دیگر اہم امراض کی 200 سے زائد ادویات کی قلت

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): اسلام آباد میں مختلف امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی 200 سے زائد ادویات کی…

August 4, 2023
کھیل

اسلام آباد کو شکست دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلاآباد یونائیٹڈ…

February 22, 2024
پاکستان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل پر اظہار تشویش

(ویب ڈیسک):صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل پر اظہار تشویش کیا ہے…

May 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?