Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شاعر فرہاد احمد گمشدگی:سیکریٹری دفاع و داخلہ عدالت طلب، ہرصورت میں بندہ چاہیے،اپنے اوپر سےاغوا کار کا لیبل ہٹوائیں، جسٹس کیانی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شاعر فرہاد احمد گمشدگی:سیکریٹری دفاع و داخلہ عدالت طلب، ہرصورت میں بندہ چاہیے،اپنے اوپر سےاغوا کار کا لیبل ہٹوائیں، جسٹس کیانی
پاکستان

شاعر فرہاد احمد گمشدگی:سیکریٹری دفاع و داخلہ عدالت طلب، ہرصورت میں بندہ چاہیے،اپنے اوپر سےاغوا کار کا لیبل ہٹوائیں، جسٹس کیانی

Published May 20, 2024
Tags: Featured اہلیہ عروج زینب کو کال آئی اور کہا گیا کہ عدالت میں اپنی درخواست واپس لے سیکرٹری دفاع اور داخلہ طلب شاعر فرہاد احمد کی گمشدگی کیس
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر فرہاد احمد کی گمشدگی کے کیس میں سیکرٹری دفاع اور داخلہ کو طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت میں دلائل دیے جب کہ وزارت دفاع کے نمائندے اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ احمد فرہاد کی اہلیہ عروج زینب کو وٹس ایپ کال آئی اور کہا گیا کہ عدالت میں اپنی درخواست واپس لے کر یہ بیان دے دیں کہ احمد فرہاد اپنی مرضی سے گئے تھے تو پھر فرہاد ہفتے کو واپس آجائے گا، یہ واضح طور پر جبری گمشدگی کا کیس ہے، اغوا برائے تاوان ہوتا تو پیسے مانگتے۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ انہیں اب ہر صورت میں بندہ چاہیے، ایک آدمی کو اغوا کرکے رکھا ہوا ہے، اپنے اوپر سے اغوا کار کا لیبل ہٹوائیں، سیکریٹری دفاع ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ورنہ وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

عدالت نے حکام کو 3 بجے تک کا وقت دیا او وقفے کے بعد جب سماعت شروع ہوئی تو وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ مغوی آئی ایس آئی کے پاس نہیں، آئی ایس آئی پر الزام ہے مگر وہ اس الزام کی تردید کررہے ہیں۔

اس پر جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اب معاملہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دائرہ اختیار سے باہر نکل گیا ہے، وہ اپنی ناکامی بتا رہے ہیں، سیکرٹری دفاع لکھ کر اپنی رپورٹ پیش کریں، سیکرٹری داخلہ اور دفاع عدالت میں پیش ہوں، میں جب ججمنٹ دوں گا تو یہ معاملہ اغوا سے کہیں اور نکل جائے گا، یہ معاملہ اتنا سادہ اور آسان نہیں ہے، اس کیس میں ایک مثال قائم ہونی ہے، ایک طرف میسجز بھیج رہے ہیں اور پھر کہہ رہے کہ بندہ ہمارے پاس نہیں۔

دوران سماعت جسٹس محسن اختر نے وزارت دفاع کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ کبھی اغوا ہوئے ہیں؟ اغوا ہونے والوں پر جو گزرتی ہے وہ ان ہی کو پتا ہوتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredاہلیہ عروج زینب کو کال آئی اور کہا گیا کہ عدالت میں اپنی درخواست واپس لےسیکرٹری دفاع اور داخلہ طلبشاعر فرہاد احمد کی گمشدگی کیس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ، فی تولہ ڈھائی لاکھ سے بڑھ گیا
Next Article اسلام آباد: عمران‌خان9مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑاور 144کی خلاف ورزی کیسز میں‌بری ہوگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

تنظیم تکریم اساتذہ کراچی کیجانب سے یوم المعلم کاانعقاد:50 اساتذہ کوتعریفی اسناد پیش

کراچی (ویب ڈیسک): تفصیلات کے مطابق تنظیم تکریم اساتذہ کراچی کے روح رواں جاوید اقبال میمن اور محمد شاہد بھٹی…

November 5, 2024
پاکستان

جہاں ملٹری کی شمولیت ہو وہاں ملٹری کورٹ شامل ہوں گی: جج آئینی بینچ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس میں آئینی بینچ کے…

February 25, 2025
دلچسپ و عجیب

جوان دِکھنے کا جنون:امریکی خاتون نے سرجری کیلیے اپنا گھر بیچ کر وین میں‌رہنے لگی

ایریزونا - امریکہ (ویب ڈیسک): امریکی خاتون نے چہرے کی فیس لفٹ سرجری کیلئے گھر بیچ دیا اور اب ایک…

August 6, 2023
پاکستان

کوئی کیس نہیں، ذہنی طور پر جیل جانے کیلئے تیار ہوں،عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر کوئی کیس نہیں…

May 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?