Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 50 سال بعد چاند کا دوبارہ سفر، 4 خلابازوں میں پہلی بار خاتون شامل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > 50 سال بعد چاند کا دوبارہ سفر، 4 خلابازوں میں پہلی بار خاتون شامل
سائنس و ٹیکنالوجی

50 سال بعد چاند کا دوبارہ سفر، 4 خلابازوں میں پہلی بار خاتون شامل

Published April 5, 2023
Tags: Featured چاند کے گرد کیپسول (خلائی گاڑی) اڑائیں گے خلا باز انسانیت کی بہترین نمائندگی
Share
SHARE

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے نصف صدی بعد پہلی بار چاند کے مشن کا حصہ بننے والے 4 خلابازوں کے نام جاری کردیے ہیں جن میں پہلی بار خاتون اور سیاہ فام مرد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ناسا کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی خلاباز کرسٹینا کُک چاند کے سفر پر جانے والی پہلی خاتون ہوں گی جبکہ وکٹر گلوور بھی پہلے امریکی سیاہ فام خلاباز ہوں گے۔اس کے علاوہ امریکی خلا باز ریڈ وائزمین اور کینیڈین خلاباز جیریمی ہینسن بھی عملے میں شامل ہیں جو اگلے سال کے آخر میں چاند کے گرد کیپسول (خلائی گاڑی) اڑائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان خلابازوں کا مشن چاند پر اترنا نہیں ہے لیکن اس مشن کا مقصد آئندہ دوروں میں چاند پر اترنے والے خلابازوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ناسا کی ڈائریکٹر وینیسا وِشے نے کہا کہ عملے میں پہلی خاتون، پہلا سیاہ فام اور پہلا کینیڈین خلاباز شامل ہیں اور چاروں خلا باز انسانیت کی بہترین نمائندگی کریں گے، یاد رہے کہ اس سے قبل چاند پر جانے والے گذشتہ منصوبوں میں صرف سفید فام عملے کا انتخاب کیا گیا تھا۔ان چاروں خلابازوں کے مشن کے لیے سخت تربیت کا بھی آغاز ہوگا

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عملے کے چاروں ارکان کی تفصیلات نیچے دی ہوئی ہیں:

امریکی خلا باز ریڈ وائزمین:
ریڈ وائزمین اس مشن کے کمانڈر ہوں گے، وہ امریکی بحریہ کے پائلٹ بھی ہیں اور ناسا کے خلا باز دفتر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، وہ 2015 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن تک کا خلائی دورہ کر چکے ہیں۔

امریکی خلاباز کرسٹینا کُک:
کرسٹینا کُک چاند پر جانے والے پہلی خاتون ہوں گی، وہ الیکٹریکل انجینئر بھی ہیں جنہوں نے لگاتار 328 دن خلا میں گزارے جو کسی بھی خاتون کے لیے خلا میں سب سے طویل وقت گزارنے کا ریکارڈ ہے۔

امریکی خلاباز وکٹر گلوور:
امریکی بحریہ کے ٹیسٹ پائلٹ وکٹر گلوور آرٹیمیس ٹو ٹیم کے تیسرے رکن ہیں، انہوں نے 2013 میں ناسا میں شمولیت اختیار کی اور 2020 میں اپنی پہلی خلائی پرواز بھری۔

وہ پہلے امریکی سیاہ فام ہیں جو 6 ماہ تک کے طویل عرصے تک خلائی اسٹیشن پر موجود رہے۔

کینیڈین خلاباز جیریمی ہینسن:
جیریمی ہینسن کینیڈین اسپیس ایجنسی میں شامل ہونے سے پہلے وہ رائل کینیڈین ایئر فورس میں فائٹر پائلٹ تھے، یہ خلا میں ان کی پہلی اُڑان ہوگی۔

آرٹیمس مشن تین حصوں پر مشتمل سیریز ہے جس کا مقصد 2025 کے اختتام سے قبل خلاز کو چاند پر بھیجنا ہے۔

آرٹیمس ون مشن میں کوئی عملہ سوا نہیں تھا لیکن، اس نے نومبر 2022 میں زمین سے نکل کر 25 روز تک چاند کے گرد کامیاب دورہ کیا تھا۔

تاہم اب توقع ہے کہ آرٹیمس ٹو مشن کا آغاز نومبر 2024 سے ہوگا جس میں چار خلاباز شامل ہوں گے اور چاند کے گرد دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ دسمبر 1972 میں انسانوں نے آخری بار اپولو 17 کے ذریعے چاند کا سفر کیا تھا، خلاباز پہلی بار 1969 میں چاند پر اترے تھے۔

ناسا کے پاس فی الحال ایسا نظام موجود نہیں جو کہ خلابازوں کو چاند کی سطح پر اُتار سکے۔ اسے ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس تیار کر رہی ہے۔

TAGGED:Featuredچاند کے گرد کیپسول (خلائی گاڑی) اڑائیں گےخلا باز انسانیت کی بہترین نمائندگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا کی نایاب ترین شارک راہ بھٹک کر ساحل پر آجانے سے مرگئی
Next Article بےجا سختی بچوں میں دیرپا ذہنی مسائل کا باعث بن سکتی ہے،تحقیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

باجوڑ دھماکہ:جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی، حملہ آوروں تک تقریباً پہنچ چکے ہیں: سی ٹی ڈی

باجوڑ (ویب ڈیسک): باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے…

July 31, 2023
دنیا

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 49 ہلاک، 140 مسافر تا حال لاپتا

صنعا (ویب ڈیسک): یمن کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا…

June 12, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل آئی فون اب پیلے رنگ میں دستیاب، بکنگ کیلیے پیش

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایپل نے آئی فون 14 اور 14 پلس کو اس موسم بہار میں ایک نئے رنگ میں…

March 12, 2023
دلچسپ و عجیب

جھاڑکھنڈ بھارت میں گلائیڈر طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ

جھاڑکھنڈ (ویب ڈیسک): بھارت میں گلائیڈر طیارہ ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا،…

March 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?