Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری
پاکستانتازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری

Published July 10, 2023
Tags: بتائیں نا کہ کس کے دباؤ پر کیس بنایا گیا منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ایف آئی اے نےکیس سے متعلق27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دیے۔

جج بخت فخر بہزاد نے استفسارکیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟ وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی ،سربراہی ڈاکٹر رضوان نےکی تھی۔

جج نے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے پوری تفتیش میں کسی ایک گواہ کا بیان لکھا ہے؟ اس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر خاموش ہوگئے۔

عدالت نے سوال کیا کہ جو انکوائری اور انویسٹی گیشن میں اپناموقف تبدیل کرتے رہے ان کے خلاف کیا کارروائی کی؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ہم نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

جج کا کہنا تھا کہ کیا ایف آئی اے کے7 والیم میں کوئی ثبوت ہے؟ مجھے سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ کریں، میں نے سب پڑھ لیا ہے، میں سب ایف آئی اے والوں کو ابھی جیل بھیج دوں گا یہ بات یاد رکھیں، مجھے جواب چاہیےکہ چالان کے ساتھ جرم کا کیا ثبوت تھا؟

سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ میں نے کہا بھی تھا یہ کیس نہیں بنتا پھر بھی بنایا گیا۔ عدالت نے کیا کہ یہی بتائیں نا کہ کس کے دباؤ پر کیس بنایا گیا۔

پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ براہ راست شواہد موجود نہیں، جو اکاؤنٹ اوپن ہوئے اس فارم کی روشنی میں سلیمان شہباز ملزم قرار دیے گئے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ کو اس کیس کی تحقیقات کا اختیار تھا؟ سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت یہ انکوائری کی گئی۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا کسی ادارے نے آپ کو ترسیلات سے متعلق کوئی شکایت کی؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایف آئی اےکے پاس اختیارات ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کر سکتا ہے۔

سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی روشنی میں ہم نے یہ کارروائی کی۔

عدالت نے سوال کیا کہ کتنی شوگر ملز اس میں ملوث تھیں؟ اس پر سابق افسر ایف آئی اے نےکہا کہ پاکستان کی ساری شوگر ملز کے خلاف انکوائری کی گئی، جہانگیرترین، خسرو فیملی اور شریف فیملی کی شوگر ملز کے خلاف سابق وفاقی حکومت نے کارروائی کا کہا تھا۔

عدالت نے سوال کیا کہ خسرو فیملی اور جہانگیر ترین کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ میں ان کیسز کا تفتیشی نہیں تھا اس لیے نہیں بتاسکتا۔

عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے کس بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا تھا؟ سابق افسر ایف آئی اےکا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے استغاثہ دائرکرنے کی سفارش کی، کم تنخواہ کے لوگ تھے اسی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

بعد ازاں عدالت نےمنی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ کیس 7 سال تک چلتا رہا، اللہ کا شکر ہےکہ حقائق عوام کے سامنے آگئے، آج اللہ کے فضل سے ہم بھی سرخرو ہو گئے۔

TAGGED:بتائیں نا کہ کس کے دباؤ پر کیس بنایا گیامنی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیب کا سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ
Next Article نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کیلیے ایکس سے رابطےکر رہے ہیں؛ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل

کراچی (ویب‌ڈیسک): وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ بند کرنے…

October 4, 2025
پاکستان

میں اور گنڈاپور ڈی چوک جاکر احتجاج کے حق میں نہیں تھے: شیرافضل مروت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اورعلی امین گنڈاپور ڈی چوک…

November 27, 2024
پاکستان

قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری: کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا، ذمہ داروں پر ایف آئی آر کٹواؤں گا: اسپیکر کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے احاطے سے ہونے و الی گرفتاریوں پر ایکشن…

September 10, 2024
پاکستانتازہ ترین

ریاست دہشتگرد وں کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیراعظم

پاکستان میں عسکریت پسند ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں اور ملک کو دہشت گردی کے واقعات کی تازہ…

December 21, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?