Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیب کا سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیب کا سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ
پاکستان

نیب کا سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ

Published July 10, 2023
Tags: 9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کا کیس Featured گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیر تحقیقات
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نئے نیب آرڈیننس کے تحت سابق وزیراعلیٰ کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے اور ان کے خلاف گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیر تحقیقات ہے۔

تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ رہنے والے عثمان بزدار پر پیسے لے کر تقرریوں کا بھی الزام ہے جب کہ وہ مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں اور انہوں نے عدالتوں سے ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جہاں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی کو خیرباد کہا وہیں گزشتہ ماہ 2 جون کو عثمان بزدار نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑ کر سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔تاہم عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاکر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

TAGGED:9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کا کیسFeaturedگندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیر تحقیقات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور کے بعد نئی دہلی میں بھی بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Next Article منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں: حامد خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا ہے فواد چوہدری اور شیخ رشید…

July 29, 2024
پاکستان

مسلم لیگ ن ڈیڑھ سال میں معیشت ٹھیک کرنے میں ناکام ہوئی: شرجیل میمن

(ویب ڈیسک) : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم…

November 12, 2023
پاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: اسحاق ڈار کو نیب کی کلین چٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس…

October 23, 2023
پاکستان

لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن: مسلح افراد کا لیسکو ٹیم پر بد ترین تشدد

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کے تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں بجلی چور ملزمان نے ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں…

October 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?