لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔
ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔
مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔
چند سال قبل ایک نیوز ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران مارویہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں’۔