Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکی قرارداد کی منظوری کےبعد PTI نےسائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائدکردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > امریکی قرارداد کی منظوری کےبعد PTI نےسائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائدکردیا
پاکستانتازہ ترین

امریکی قرارداد کی منظوری کےبعد PTI نےسائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائدکردیا

Published June 29, 2024
Tags: Featured اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائد
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری کے دو روز بعد سائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائد کر دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چینلج کر رہے ہیں، مصروفیات کے باعث جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔عمر ایوب کا کہنا تھا وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، محسن نقوی نے ساڑھے 400 ارب کی گندم درآمد کرائی، حکومت اب کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا امریکا نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

امریکی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کے لیے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اس کے جواب میں گزشتہ روز پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی امریکی قرارداد کی مخالفت میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کروڑوں پاکستانیوں نے ووٹ دیئے ہیں اور امریکی قرارداد مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

قومی اسمبل کی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے امریکی ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والی قرارداد کی مخالفت کرنے سے انکار کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کی مخالفت کی اور امریکی قرارداد کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ماننے سے انکار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بارہا یہ بات کہتی رہی ہے کہ امریکا نے سائفر کے ذریعے ایک منتخب حکومت کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

TAGGED:Featuredاندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیںجنرل سیکرٹری پی ٹی آئیسائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہائے یہ تیرا اندازبیاں:سندھ حکومت کی رات 10 سے صبح 6 تک لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت
Next Article سانگھڑ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم خدا بخش درس محافظ سمیت قتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

کریتی سینن بھی پروڈیوسر بن گئی، کاجول کے ساتھ فلم”دوپتی” بنائیں گی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن جلد بطور پروڈیوسر انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا…

July 6, 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلمسازکی اسلاموفوبیا پر مبنی فلم نےلندن فلم فیسٹیول لوٹ لیا

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی فلمساز کی انڈیا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر مبنی دستاویزی فلم نے لندن فلم فیسٹیول…

January 8, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹوٹتا ستارہ: اسپین اور پرتگال میں شہاب ثاقب کا حیرت انگیز منظر کیمرہ میں محفوظ ہوگیا

اسپین (ٹیک‌ڈیسک): پرتگال اور اسپین کا آسمان چمکتی ہوئی تیز نیلی اور ہری روشنی سے جگمگا اٹھا جسے دیکھنے والے…

May 22, 2024
پاکستانتازہ ترین

سندھ پولیس کا کچے میں آپریشن کیلئے حتمی پلان تیار کرنے کے لیےکمیٹی قائم

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے حتمی پلان تیار کرنے کا فیصلہ…

July 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?