Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیب ترامیم کیس فیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جسٹس منصورکا اختلافی نوٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیب ترامیم کیس فیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جسٹس منصورکا اختلافی نوٹ
پاکستان

نیب ترامیم کیس فیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جسٹس منصورکا اختلافی نوٹ

Published September 15, 2023
Tags: Featured فیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کیس کے فیصلے میں اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ اکثریتی فیصلہ منتخب نمائندوں کے ذریعے اختیارات کے استعمال کے آئینی اصول سے مطابقت نہیں رکھتا۔سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، 58 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔اکثریتی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے تحریر کیا ہے جبکہ فیصلے میں 2 صفحات پر مشتمل جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ کثریتی فیصلہ کل رات کو موصول ہوا، اکثریتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، اتنے کم وقت میں اختلاف کی وجوہات تحریرنہیں کرسکتا، تفصیلی اختلافی نوٹ بعد میں جاری کروں گا۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھاکہ میرے نزدیک کیس کا بنیادی سوال نیب ترامیم نہیں، پارلیمان کی بالادستی ہے، پارلیمان پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے چنے گئے نمائندوں کا ایوان ہے، یہ سوال پارلیمانی آئینی جمہوریت کی اہمیت کا ہے، یہ سوال ریاست کے 3 ستونوں اور طاقت کی تقسیم کا ہے، یہ معاملہ محدودعدالتی حدود کا ہے جس میں غیرمنتخب ججز ہوتے ہیں۔

انہوں نے اختلافی نوٹ میں قرار دیاکہ بنیادی حقوق سمیت کسی قانون کی واضح خلاف ورزی نہیں ہوئی، فیصلہ منتخب نمائندوں کے ذریعے اختیارات کے استعمال کےآئینی اصول سےمطابقت نہیں رکھتا، فیصلہ اختیارات کی تقسیم(ٹرائیکاٹومی آف پاور) کے اصول سے مطابقت نہیں رکھتا۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھاکہ اکثریت ایک پارلیمنٹیرین کے اس غیرآئینی مقصد کا شکار ہوگئی ہے جس کے تحت قانون سازی کے مقصد اور پالیسی سے متعلق سیاسی بحثت کو پارلیمان سے نکال کر عدالت میں لانا ہے، یہ طےنہیں کیاگیا کہ اراکین پارلیمنٹ کا احتساب کیسے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، نیب قانون کا اکثریتی فیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی فیصلہ دور دراز تخیلاتی راستے کے الجھاؤ کا عکاس ہے، اس بات کو مدنظر نہیں رکھاگیا کہ پارلیمان کی قانون سازی کی طاقت نہ ختم ہونے والی ہے، اس بات کو بھی مدنظر نہیں رکھاگیا کہ پارلیمان کے پاس قانون واپس لینےکا بھی اختیار ہے لہٰذا ساتھی ججز کےفیصلے سےاختلاف کرتےہوئےاس پٹیشن کو مستردکرتاہوں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیدیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے 1-2 کی اکثریت سے یہ فیصلہ سنایا۔

TAGGED:Featuredفیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جوبائیڈن مستقبل داؤ پر لگ گیا:بیٹے پر فردِ جرم عائد؛ 10 سال قیدکا امکان
Next Article بلاول بھٹو کی جنرل پاشا، افتخار چوہدری، ن لیگ ، جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار اورPTIپر شدید تنقید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 20 اور اسرائیل نے 39 قیدیوں کو رہا کردیا

غزہ (ویب ڈیسک): رکاوٹ دور ہوگئی، حماس کی جانب سے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا۔رہائی پانے…

November 26, 2023
کاروبار

ملکی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ؛ادارہ شماریات

کراچی (ویب ڈیسک): ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں…

February 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

نتائج میں ہیراپھیری ثابت مگر ریلیف انٹر کے طلبہ کو نہیں‌ملے گا،صرف فرسٹ ایئر 2023 کے طلبہ کو 15 فیصد اضافی مارکس کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک): انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحانی نتائج کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ نے…

February 16, 2024
دنیا

بھارت: ایوارڈ تقریب کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد ہلاک

ممبئی (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد ہلاک ہو…

April 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?