Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیب6 سال میں 50 بڑے مقدمات کی تحقیقات کرسکا، تقریباّ5ہزار کیسز زیر التوا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیب6 سال میں 50 بڑے مقدمات کی تحقیقات کرسکا، تقریباّ5ہزار کیسز زیر التوا
پاکستانتازہ ترین

نیب6 سال میں 50 بڑے مقدمات کی تحقیقات کرسکا، تقریباّ5ہزار کیسز زیر التوا

Published May 13, 2023
Tags: 4ہزار901 کیسز زیر التوا ہیں لوٹی ہوئی رقم کی مالیت 981 ارب روپے بنتی ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیب نے 6 سال میں 50 بڑے مقدمات کی تحقیقات اور آپریشن پر 4 ارب روپے خرچ کیے،ہم انویسٹی گیشن ٹیم تفصیلات سامنے لے آئی۔ذرائع کے مطابق 6سالوں میں نیب نے 225 اہم شخصیات کیخلاف 525 انکوائریاں شروع کیں، ملزمان کیخلاف 800 ارب روپے کی مالی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ملزمان کیخلاف اثاثہ جات میں غیر معمولی اضافہ اوراختیارات کے غلط استعمال کے الزامات بھی ہیں،موجودہ وزیراعظم،5سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر کیخلاف انکوائریاں شروع کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 9 سابق وزرائے اعلیٰ،34 سابق اورموجودہ وفاقی اور صوبائی وزراء کے خلاف بھی انکوائریاں کی گئیں،57سابق ممبران پارلیمان، 31 ممبران اسمبلی و دیگر شخصیات کیخلاف بھی انکوائریز کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 71انکوائریاں پیپلزپارٹی،52تحریک انصاف،65 ن لیگ کے رہنماوں کیخلاف کی گئیں،مسلم لیگ ق کے14،ایم کیو ایم8اور جے یو آئی کے10رہنماوں کیخلاف بھی انکوائری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ 6 سال میں تمام آپریشن پر مجموعی طور پر 24 ارب خرچ کیے،نیب نے 24 احتساب عدالتوں میں جاری کیسوں کے لئے81 پراسیکیوٹرزکی خدمات حاصل کیں۔

نیب نے پراسکیوٹرز اوروکلا کو 45 کروڑروپے سرکاری خزانے سے ادا کیے،ذرائع کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ نے تقریبا 16 کروڑ خرچ کیے، شہزاد اکبر کے 21بیرون ملک دوروں میں لوٹی ہوئی رقم کی واپسی میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔

نیب کے پاس اس وقت تقریباً4ہزار901 کرپشن کیسز،انکوائریز اور ریفرنسز زیر التوا ہیں، کرپشن کیس کی مبینہ لوٹی ہوئی رقم کی مالیت 981 ارب روپے بنتی ہے۔

نیب اعداد و شمار کے مطابق شہباز شریف حمزہ شہباز کے نیب کیسز پر اب تک 26 کروڑ خرچ ہو چکے ہیں،نیب اعدادو شمار کے مطابق آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکے کیسز پر27 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں جبکہ عمران خان کیخلاف مبینہ القادریونیورسٹی ٹرسٹ کرپشن کیس ہے جس پرایک کروڑخرچ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 79 دن نیب کی تحویل میں گزارے، شاہد خاقان عباسی اور ان کے صاحبزادے کے کیس پرنیب نے اب تک 15 کروڑخرچ کیے،مریم نواز شریف کے چودھری شوگرمل کیس کی تحقیقات پر نیب کے 5 کروڑ خرچ ہو چکے ہیں۔

خواجہ آصف اور احسن اقبال کے کیس پر نیب کے 9 کروڑ خرچ ہوئے ہیں،عمران خان اور پرویز خٹک کے ہیلی کاپٹرکیس میں نیب کے 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ پرویزاشرف اور بابراعوان کے نندی پور کیس میں 9کروڑ روپے خر چ ہوئے۔

چودھری شجاعت،پرویز الہی اور مونس الہیٰ کیخلاف کیس پر16کروڑ روپے خرچ ہوئے،مذکورہ کیس میں چودھری برادران اور مونس الہٰی بری ہو گئے،سراج درانی، میرشکیل، طیبہ گل اور دیگر کے کیسز میں 4کروڑ روپے خرچ ہوئے لیکن 4کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود مذکورہ کیس میں ریکوری نہ ہو سکی۔

TAGGED:4ہزار901 کیسز زیر التوا ہیںلوٹی ہوئی رقم کی مالیت 981 ارب روپے بنتی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دشمن عناصر کی تمام مذموم کوششیں ناکام بنا دیںگے؛ آرمی چیف
Next Article بھارت:کرناٹک میں کانگریس کی جیت، مودی نے شکست تسلیم کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کے 14 معاونین بلامعاوضہ کام کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ‏وزیراعظم شہبازشریف نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر اعظم کے…

February 10, 2023
پاکستان

مجھے وزیرآباد حملےکے بعد نامزد تین افراد سےخطرہ ہے: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری…

April 27, 2023
پاکستانتازہ ترینکاروبار

پنجاب سے کے پی کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد، فلور ملز کی ہڑتال

پشاور(ویب ڈیسک ): پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کردی۔چیئرمین خیبرپختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن…

May 8, 2023
پاکستان

شہباز شریف فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائیگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اگر مولانا فضل الرحمان…

March 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?