Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن ہے جو کراس کریگا قانون حرکت میں آئیگا: اسحاق ڈار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن ہے جو کراس کریگا قانون حرکت میں آئیگا: اسحاق ڈار
پاکستانتازہ ترین

ملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن ہے جو کراس کریگا قانون حرکت میں آئیگا: اسحاق ڈار

Published August 24, 2024
Tags: پاکستان کی ریڈ لائن ملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر وار وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کی ریڈ لائن ملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر وار ہے، کوئی ریڈ لائن کراس کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔داتا دربار لاہور کے مزار اور مسجد کے توسیعی کام کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، اللہ تعالی کے کرم سے پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے، 2018 کے بعد جو کچھ ہوا قوم کے سامنے ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ان کا کہنا تھا اللہ تعالی کے کرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی ضرور ہو گا، ہم سب مل کر محنت کریں گے تو ان شا اللہ ملک ترقی کرے گا، پاکستان ان شاء اللہ جلد دنیا میں روشن ستارہ بن کر ابھرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ایسی کوئی چیز نہیں جو حل طلب نہ ہو، پنجاب نے بڑی ہمت کر کے 14 روپے یونٹ بجلی کی قیمت کم کی، پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی دوسرے صوبوں پر نہیں تھوپ سکتے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کمشنر اسلام آباد کا اختیار تھا، جلسہ ایسے دن کریں جب عوام کو روزمرہ کے کاموں میں تکلیف نہ ہو۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا 2017 میں عدم استحکام نہ ہوتا تو پاکستان 24ویں معیشت بن چکا ہوتا، 2017 میں نہ روکا جاتا تو پاکستان آج معاشی قوت بن چکا ہوتا، 2018 کے بعد مہنگائی کا طوفان ہے اور بجلی کی قیمت آسمان پر ہے، جی 20 کی طرف جانے والا ملک گر کر47ویں معیشت بن گیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا نواز شریف کے دور میں دہشتگری اور لوڈ شیڈنگ ختم کی، بجلی کے مسائل حل کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے، نواز شریف کی سرپرستی میں ملک ترقی کر رہا ہے، مہنگائی 11 فیصد تک آچکی ہے، ملک میں ان شاء اللہ مزید سرمایہ کار آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا 2014 والا طریقہ بار بار نہیں ہونے دیا جاسکتا، معیشت بجلی کا سوئچ نہیں کہ آن آف کرنے سے درست ہو جائے، مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں لیکن ایک چیز ریڈ لائن ہوتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا چند سال قبل ملک کے حالات خراب نہ کیے جاتے تو بہتر ہوتا، پاکستان کی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملے ریڈ لائن ہیں، کوئی ریڈ لائن کراس کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

TAGGED:پاکستان کی ریڈ لائنملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر واروزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشین؛ پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، اہلکاروں سمیت 14 زخمی
Next Article بیوی ہر 15 سال بعد شوہر کی نئی شادی کروائے، ورنہ جیل جائے: یاسر نوازکا حکومت سےقانون بنانے کا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

ملکی ادارے تباہی کے دہانےپر: PIA کے بعد ریلوے بھی مالی بحران کا شکار،ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر

لاہور - کراچی(ویب ڈیسک): قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بعد پاکستان ریلوے میں بھی مالی بحران سر اٹھانے…

October 29, 2023
پاکستانکاروبار

راجن پور ،جیکب آباد میں کپاس اور دھان کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ

جیکب آباد (ویب ڈیسک): راجن پور میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب بھر…

September 18, 2023
پاکستانکاروبار

عوام کے زخموں پر نمک پاشی: تیل مزید مہنگا ہوگا، مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق نے روپے پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں تیل مہنگا ہونے کا اشارہ…

March 3, 2023
پاکستانتازہ ترین

جماعت نہم و دہم کےطلبہ کیلیےآخری موقع: امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپےکیساتھ 30 اپریل تک جمع کروائیں

کراچی (ویب ڈیسک): ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان،طلباء و طالبات اور ان کے…

April 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?