Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نوابشاہ : ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، 25 مسافر ہلاک،80 زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نوابشاہ : ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، 25 مسافر ہلاک،80 زخمی
پاکستان

نوابشاہ : ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، 25 مسافر ہلاک،80 زخمی

Published August 6, 2023
Tags: 10 بوگیاں پٹری سے اتریں Featured وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہ
Share
SHARE

نوابشاہ (ویب ڈیسک): کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے، لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین کا حادثہ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کے مطابق ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 10 ایس ایچ اوز، 4 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد پولیس اہلکار ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔

ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد یونس چانڈیو نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزارہ ایکپسریس ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے، 10 میں سے 9 بوگیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے، ایک بوگی کو کلیئر کرانے کے لیے ہیوی مشینری کا انتظار ہے۔

دوسری جانب کمشنر نوابشاہ عباس بلوچ نے بتایا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو چکی ہے، یک بوگی میں اب بھی مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

نوابشاہ اور سانگھڑ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی.ڈی ایچ او سانگھڑ فیض محمد کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 19 افراد اور 80 سے زائد زخمی مختلف اسپتال لائےگئے، 12 میتیں سرہاری کے دیہی صحت مرکز میں موجود ہیں جبکہ 7 میتیں پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ منتقل کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 42 زخمی سرہاری مرکز صحت لائے گئے جبکہ 40 زخمیوں کو پی ایم سی نوابشاہ منتقل کیا گیا، سانگھڑ اور نواب شاہ ڈسٹرکٹ میں تمام اسپتالوں کو الرٹ کیاگیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی ہدایت پر آرمی اور رینجرز کے دستے بھی امدادی کارروائیوں کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

متاثرہ ٹرین کے ڈرائیور راشد منہاس نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ٹریک بلکل ٹھیک تھا اور ٹرین 50 کلو میٹرفی گھنٹاکی رفتارپر تھی، حادثےکے مقام پر رفتارکی حد 105کلو میٹر فی گھنٹہ تک مقرر ہے۔

ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ ٹرین میں مجموعی طورپر 19بوگیاں تھیں جس میں سے 10 حادثےکا شکار ہوئیں، ٹرین کو حادثہ ایک بج کر 15منٹ پر پیش آیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 2 سے 3 دن باقی رہ گئے ہیں، خدشہ تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور وہی ہوا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا پہلی ترجیح ریلیف آپریشن ہے اور پھر معاملے کی تحقیقات ہوں گی، ٹرین حادثہ تخریب کاری بھی ہو سکتا ہے اور ریلوے لائن میں مکینکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ تحقیقات کے بعد ہو گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پڈ عیدن میں بھی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

TAGGED:10 بوگیاں پٹری سے اتریںFeaturedوجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایکنک اجلاس:110 ارب کے منصوبےمنظور، کراچی کیلئے 18 ارب 80 کروڑمختص
Next Article عمران خان بہتر سہولیات والے ہائی سیکورٹی سیل نمبر 2 منتقل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پشاور: 10 کروڑ تاوان کیلیے ٹرانسپورٹراور تاجراغوا ، آپریشن ذریعے آزاد

پشاور (ویب ڈیسک): پشاور میں پولیس نے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے ٹرانسپورٹ تاجر سمیت دو…

September 18, 2023
کھیل

محسن نقوی سلیکشن کےعمل پر ناراض، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان روک دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک…

May 24, 2024
پاکستان

کراچی: ماہر تعلیم خالد رضا قتل کیس، لڑکی سمیت 2 افراد گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں لڑکی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا…

March 27, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند پر انسانوں کو پہنچانے کے لیے چین کی اہم ترین پیشرفت

بیجنگ (ٹیک ڈیسک): چین نے لانگ مارچ 10 مون راکٹ کے اس انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو آنے…

July 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?