Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’نیوروٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت انسانی سوچ کیلئے خطرہ ہے‘؛ یونیسکو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > ’نیوروٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت انسانی سوچ کیلئے خطرہ ہے‘؛ یونیسکو
سائنس و ٹیکنالوجی

’نیوروٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت انسانی سوچ کیلئے خطرہ ہے‘؛ یونیسکو

Published July 14, 2023
Tags: Featured الگورتھم ہمیں لوگوں کے ذہنی عمل کو ڈی کوڈ کرنے ہم ایک ایسی دنیا کی طرف گامزن ہیں
Share
SHARE

پیرس (ٹیک ڈیسک): اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے خبردار کیا ہے کہ نیوروٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت انسانی سوچ کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔انگریزی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں یونیسکو نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سائنس اور ثقافت کے ادارے نے نیوروٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے انسانی حقوق سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے عالمی سطح پر ’اخلاقی فریم ورک‘ تیار کرنے کا آغاز کیا ہے۔

نیوروٹیکنالوجی ایسا شعبہ ہے جہاں الیکٹرونک آلات کو اعصابی نظام سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے، اب تک نیورولوجیکل ڈس آڈر کے علاج اور نقل و حرکت، مواصلات، بصارت یا سماعت کو بحال کرنے کے لیے ان الیکٹرونک آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مصنوعی ذہانت میں ماہر یونیسکو کی ماہر معاشیات ماریا گرازیا سککیارینی کہتی ہیں کہ حال ہی میں نیوروٹیکنالوجی کو مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کے ذریعے سپرچارج کیا گیا ہے جو ڈیٹا کو اس طرح سے پروسیس کرسکتا ہے جیسا پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔

یونیسکو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے سماجی اور انسانی سائنسز گیبریلا راموس کا کہنا ہے کہ نیورو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ملاپ ممکنہ طور پر نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کانفرنس میں بتایا کہ ’ہم ایک ایسی دنیا کی طرف گامزن ہیں جہاں الگورتھم ہمیں لوگوں کے ذہنی عمل کو ڈی کوڈ کرنے اور انسان کے ارادوں، جذبات اور فیصلوں کے تحت دماغی میکانزم کو تبدیل کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

رواں سال مئی میں امریکا میں سائنس دانوں نے تجربہ کیا جس میں دماغی اسکین اور اے آئی کا استعمال کرکے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ لوگ کیا سوچتے ہیں جسے ہم تحریری الفاظ میں جان سکتے ہیں۔ تاہم یہ اسی وقت ممکن ہوسکتا تھا جب تک انسان ایف ایم آر آئی مشین کے اندر طویل گھنٹے تک وقت گزار رہا ہو۔

بعدازاں ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک ایک چپ کے ذریعے لوگوں کے دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنا چاہتی تھی جسے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اسے انسانی جسم پر ٹیسٹ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

ونیسکو کی ماہر معاشیات نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیسکو یہ نہیں کہہ رہا کہ نیورو ٹیکنالوجی بری چیز ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کس طرح نابینا افراد کو دوبارہ دیکھنے، یا مفلوج افراد کو چلنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اخلاقی قواعد اور ضابطوں کی ضرورت ہے۔

یونیسکو کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2020 تک نیوروٹیک کمپنیوں میں سرمایہ کاری میں 22 گنا اضافہ ہوا ہے جو کہ 33 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک بڑھ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 اور 2020 کے درمیان نیوروٹیک ڈیوائسز کے پیٹنٹس کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

نیوروٹیک ڈیوائسز کی مارکیٹ 2027 تک 24 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

TAGGED:Featuredالگورتھم ہمیں لوگوں کے ذہنی عمل کو ڈی کوڈ کرنےہم ایک ایسی دنیا کی طرف گامزن ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’شہزاد اکبر بھگوڑا ہے‘،حریم شاہ شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن پہنچ گئیں
Next Article نیپالی شخص نے ہاتھوں کے بل 75 سیڑھیاں 3 منٹ میں اترنے کا ریکارڈ بنالیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹتازہ ترین

’پٹھان‘حب الوطنی سے بھرپورفلم ہے، شاہ رخ خان

بولی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم بھی…

December 19, 2022
دنیا

جو بائیڈن نے یوکرین کو روسی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ہتھیار استعمال کرنیکی اجازت دیدی

(ویب ڈیسک): امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب…

May 31, 2024
پاکستان

نوشہرو فیروز: سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 108 پلیٹیں جل گئیں

نو شہرو فیروز (ویب ڈیسک): نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 100 سے زائد…

August 10, 2025
صحت

پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر ، 2خواتین سمیت8 افرادگرفتار

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ترجمان پنجاب ہیومن آرگن…

July 29, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?