Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملکی سیاست میں نئی ڈرامے بازی، ایم کیو ایم کی حکومت کو دھمکی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملکی سیاست میں نئی ڈرامے بازی، ایم کیو ایم کی حکومت کو دھمکی
پاکستانتازہ ترین

ملکی سیاست میں نئی ڈرامے بازی، ایم کیو ایم کی حکومت کو دھمکی

Published January 2, 2023
Tags: ایم کیو ایم پی پی پی نورا کشتی شروع بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کراچی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرانے کےلیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نورا کشتی شروع کردی ہے ، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس میں ان کا برابر کا ساتھ دی رہی ہے۔

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں یقینی ہار کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو بنیاد بناتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی۔

گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب بتائیں کہ وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں یا نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے 15 جنوری تک حلقہ بندیاں درست کی جائیں۔ صورتحال یہی رہی تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ حکومت میں رہتے ہوئے کرنا ہے یا باہر نکل کر۔ ان کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں حکومت سے جڑے رہنے کی صورت میں ایم کیو ایم کو بہت سیاسی نقصان ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو آج کسی بھی وقت متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی۔خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر امین الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا خالد مقبول صدیقی کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی کے حوالے سے بات چیت کی۔

ادھر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کی رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہےکہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں۔

کراچی میں تبدیل ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کے ملنے سے پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایم کیو ایم کی لیڈرشپ نرسری کے بچوں نے سنبھالی ہوئی ہے۔ کراچی کے لوگوں کو پتا ہے یہ سب لوگ کیوں اکٹھے ہورہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے کراچی میں ہونے والے ممکنہ بلدیاتی کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت اور پیپلز پارٹی کو دھمکی کو نوراکشتی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف پی پی پی اور ایم کیو ایم کی قیادت ہر مرتبہ بلدیاتی انتخابات سے فرار کے نئے سے نئے حربے استعمال کرنا شروع کردیتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں اگر بلدیاتی انتخابات ہو جاتے ہیں تو سب سے زیادہ سیاسی طور پر نقصان ایم کیو ایم کو ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ایم کیو ایم ہر مرتبہ حلقہ بندیوں کا رونا رونا شروع کردیتی ہے بنیادی طور پر وہ انتخابات سے فرار چاہتی ہے ، اگر آپ کی جماعت کراچی کی نمائندہ جماعت ہے تو آپ کو حلقہ بندیوں کا کیوں خوف ہے ، آپ میدان میں اتریں اور انتخابات لڑیں۔ کیونکہ آپ کو تو یہ مان ہے کہ کراچی ایم کیو ایم ہے۔

TAGGED:ایم کیو ایم پی پی پی نورا کشتی شروعبلدیاتی انتخابات کو ملتویکراچی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دوسرا ٹیسٹ میچ: شاہین اور کیویز کراچی میں مقابلے کے لیے تیار
Next Article پاکستان ریلویز دیوالیہ ہونے کے قریب، صرف 3دن کے ذخیرے، رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان ملکی مفاد سمجھیں، مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں؛کائرہ

سکھر (نجات نیوز): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قمر زمان کائرہ نے ایک بار پھر…

December 28, 2022
پاکستانتازہ ترین

مایہ ناز ماہر آبپاشی اے این جی عباسی انتقال کرگئے

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ اریگیشن کا ایک بڑا نام اور ماہر آبپاشی اے این جی عباسی انتقال کرگئے. اے این…

November 28, 2023
پاکستان

مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کادفاع کررہا ہے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹر نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کا دفاع کررہا ہے۔اسلام…

November 15, 2023
پاکستانکاروبار

مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا امکان: آئی ایم ایف کی شرط پر 30 لاکھ ریٹیلرز سےٹیکس وصولی کے اقدامات شروع

واشنگٹن (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پروگرام کے لیے کام جاری ہے اور اس…

April 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?