دبئی(اسپورٹس ڈیسک): انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے.درجہ بندی کے مطابق بھارت میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں عبرتناک شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے.
رینکنگ میں انگلینڈدنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے.
رینکنگ میں تیسرا نمبر بھارتی ٹیم کا ہے،پہلی تین پوزیشنز پر موجود ٹیمیوں کے113پوائنٹ ہیں ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم چوتھے جبکہ پاکستان ٹیم پانچویں نمبر پرہے۔
نئی رینکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے،بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں نمبر پر جبکہ افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر موجود ہیں.