Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیا سال:سی ویو پرجشن کی اجازت، ڈبل سواری، فائرنگ پرپابندی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیا سال:سی ویو پرجشن کی اجازت، ڈبل سواری، فائرنگ پرپابندی
پاکستانتازہ ترین

نیا سال:سی ویو پرجشن کی اجازت، ڈبل سواری، فائرنگ پرپابندی

Published December 31, 2022
Tags: Featured ڈبل سواری پر پابندی سمندر جانے والے راستے کھلے رہیں گے نئے سال کا جشن
Share
SHARE

کراچی (نجات نیوز): کراچی میں نئے سال کا جشن منانے والوں کیلئے ساحل سمندر جانے والے راستے کھلے رہیں گے، پیدل اور گاڑیوں میں سی ویو جانے والوں کیلئے راستے محدود کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ نے میڈیا کو اس بارے میں بتایا کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی کی ساؤتھ پولیس کو 9 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ساحل سمندر جانے والے تمام راستوں پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، سی ویو کی طرف جانے والے راستے کھلے ہوئے ہیں، یہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے اور پولیس بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ان کی سربراہی میں سینئر پولیس افسران انتظامات کی نگرانی کریں گے، ہر سیکٹر میں ایس پی لیول کا افسر سیکٹر کا انچارج ہوگا اور ان کی کمانڈ ایس ایس پی ساؤتھ علی رضا کے پاس ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ تمام انتظامات، سڑکوں اور تفریحی مقامات کو کنٹرول روم اور آپریشن روم سے مانیٹر کیا جا رہا ہوگا، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی ویڈیو لینڈ ٹیم بھی پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہے، سی ویو کی طرف ٹریفک کو ون وے کیا جائے گا، شہری خیابان شاہین اور اولڈ کلفٹن کے راستوں سے سی ویو جا سکیں گے۔

عرفان علی بلوچ کے مطابق سی ویو کے دونوں سڑکوں کو صرف جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا، صبا ایونیو کی طرف سے سی ویو کی طرف جانے والی چھوٹے راستے بند رکھے جائیں گے جبکہ شہری دو دریا کی طرف یا خیابان اتحاد کے راستے سی ویو سے باہر نکل سکیں گے۔

عرفان علی بلوچ کے مطابق چونکہ وہاں بہت زیادہ رش ہوگا اس لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور بڑی گاڑیوں کو بھی محدود کیا گیا ہے، سی ویو کے سروس لین میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، انتظامات میں پوری کوشش کی جارہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے گزر جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرولڈ آتش بازی کی اجازت دی گئی ہے مگر اس دوران دھماکوں کی قطعی اجازت نہیں، سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے، اس سلسلے میں مساجد سے اعلانات کرائے گئے ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور مقدمات کے اندراج کا حکم ہے۔

سال نو شہریوں کیلئے سی ویو کھلا رہے گا
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ pic.twitter.com/KmKOwlwNsl

— South Zone Police (@SouthDig) December 31, 2022

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی کلیئر ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدام قتل اور قتل کے مقدمات کا بھی اندراج کیا جائے گا جو بھی مقدمات درج کیے جائیں گے وہ اسٹیٹ کی طرف سے درج کیے جائیں گے جس میں معافی کا عنصر نہیں ہو گا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا عوام کے لیے پیغام

سال نو کے موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا عوام کے لیے پیغام

سال نو کی آمد پر پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں

عوام الناس کے لئے احتیاطی تدابیر اور قانون پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے #digsecurity #SindhPolice #Message #awareness #karachi #SPFM #radio pic.twitter.com/jn1YJSyHln

— Sindh Police FM 88.6 (@SPFM_tweets) December 30, 2022

جبکہ کمشنر کراچی اقبال میمن کی جانب سے شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سال نو کا جشن منائیں۔

TAGGED:Featuredڈبل سواری پر پابندیسمندر جانے والے راستے کھلے رہیں گےنئے سال کا جشن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلوچستان کےلاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پارلیمانی کمیشن قائم
Next Article نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک مخالف کومینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے:رانا

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے…

March 25, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

میٹا نے آواز سن کر ترجمہ لکھنے والا ٹول ’وائس باکس‘ پیش کر دیا

کیلیفورنیا (ٹیک ڈیسک): فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی بانی کمپنی میٹا نے حال ہی میں ’وائس باکس اے…

June 19, 2023
کھیل

پاکستانی گیمرز نے فائٹنگ گیم ٹیکن 7 نیشنز کپ جیت کر تاریخ رقم کردی

سعودی عرب (اسپورٹس ڈیسک): سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرزنے تاریخ…

July 10, 2023
پاکستان

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات

(ویب ڈٰیسک): راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق…

November 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?