لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر کوئی کیس نہیں لیکن پھر بھی ذہنی طور پر جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔اسلام آباد روانگی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اور 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے۔
My reply to ISPR & attempts by PDM & their handlers to arrest me for two reasons: 1. To prevent me from campaigning bec InshaAllah when elections are announced I will be doing jalsas. 2. To prevent me from mobilising the masses for street movement in support of Constitution if… pic.twitter.com/IQIQmFERah
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 9, 2023
انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، میرے وکیل ہوں گے اور میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لے کرآئیں، مجھ پر کوئی کیس نہیں، میں ذہنی طور پر گرفتاری کیلئے تیار ہوں، ہوسکتا ہے قوم اتنی زیادہ سڑکوں پر نہ نکلے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا اور سی ٹی ڈی کے چار لوگوں نے اپنا بیان تبدیل کیا، پراسیکیوٹر جنرل نے انویسٹی گیٹ کیا اس نے کہا ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔