Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: PIA کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائیگا، نگران وزیر نجکاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > PIA کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائیگا، نگران وزیر نجکاری
پاکستانکاروبار

PIA کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائیگا، نگران وزیر نجکاری

Published September 21, 2023
Tags: Featured جو کام تین سال میں نہیں ہوسکے تین ماہ میں مکمل کرجاؤں گا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا اور نجکاری دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق ہوگی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا قلمدان اس لیے سنبھالا کہ کوئی اور تیار نہیں تھا، نجکاری کا کام اور عمل جتنا بھی ہوگا عوام کی بھلائی کے لیے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں ٹائم لائن ہے، منتخب حکومتو ں نے نجکاری لسٹ میں جن اداروں کو ڈالا ہم صرفِ اس پر کام کوآگے بڑھا رہے ہیں، خسارا عام آدمی برداشت کرتا ہے، وہی حکومت سبسڈی دے سکتی ہے جو خسارے میں نہ ہو، ہم میڈیا کے لیے اوپن ہیں اگر ہم جواب نہ دے سکیں تو آپ پر کوئی پابندی نہیں آرٹیکل 224کے تحت نگران حکومت کو نجکاری کا مکمل اختیار دیا گیاہے۔

وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ سے باہر کوئی کام نہیں کرے گی، اسٹیل ملز کی نجکاری کا پراسیس جاری ہے میری رائے ہے، سنگل بڈر کو کوئی ادارہ نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلوں کی مکمل ذمہ داری اور احتساب کے لیے تیار ہوں، سول سرونٹ کے طور پر 35 سالہ کیرئیر میں تمام منتخب حکومتوں کے ساتھ تعلق رہا، کسی ایک سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنا درست نہیں۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ پی آئی اے بند نہیں ہونے جارہی، ہم نے ایسے فیصلے کرلیے ہیں کہ پی آئی اے اڑتی رہے، حکومت کی پالیسی ہے کہ نجکاری والے اداروں کے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ جو کام تین سال میں نہیں ہوسکے تین ماہ میں ان کے پراسیس مکمل کرجاؤں گا، فیصلہ سازی نظر آئے گی، روز ویلٹ ہوٹل تین سال کے لئے نیویارک سٹی نے لیز کر رکھا ہے، ہوٹل کی فروخت کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

TAGGED:Featuredجو کام تین سال میں نہیں ہوسکے تین ماہ میں مکمل کرجاؤں گا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا
Next Article کمال ہے تیری نگرانی! گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ کریںگے،نگران وزیر توانائی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہماری عدلیہ نے ارشد کی طرح ورلڈ ریکارڈ بنایا، یہ عدالت چلانے کیساتھ ڈیم بھی بنا سکتی ہے: بلاول

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہماری عدلیہ نے ارشد ندیم کی طرح…

August 9, 2024
دنیا

حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی

تل ابیب (ویب ڈیسک): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی…

April 22, 2024
دنیا

رو س کا یوکرین کے اہم عسکری شہر باخموت پر قبضےکا دعویٰ

ماسکو (ویب ڈیسک): رو س نے عسکری اہمیت کے حامل یوکرین کے شہرباخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیا۔غیر…

May 21, 2023
دنیا

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہوگا

(ویب ڈیسک ):شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر…

May 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?