Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بجٹ میں تبدیلی کے بغیر اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکتا: آئی ایم ایف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بجٹ میں تبدیلی کے بغیر اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکتا: آئی ایم ایف
پاکستانکاروبار

بجٹ میں تبدیلی کے بغیر اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکتا: آئی ایم ایف

Published June 24, 2023
Tags: Featured بیرون ملک سے معاشی خلا کو پورا کرنا کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کیلئے پاکستان سے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔بجٹ میں تبدیلی کے بغیر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ نہیں ہو سکتا۔پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ فریم ورک سے متعلق معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں اور اگر یہ فریم ورک طے پاگیا تو اس کے نتیجے میں سالانہ بجٹ کی منظوری کی راہ ہموار ہوسکتی ہے جس میں نظر ثانی کرتے ہوئے ایف بی آر کے ٹیکس اہداف کو بڑھانا اور خزانے کے اخراجات کو کم کرنا بھی شامل ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان ہونے والے ویڈیو اجلاس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات سے آگاہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ پاکستانی فریق نے آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ مالی سال کے نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینے شیئر کیے ہیں لیکن ابھی تک وسیع تر معاہدہ ہونا باقی ہے۔ اسی لیے وزیر خزانہ کی اختتامی تقریر میں تاخیر ہوئی جیسا کہ پہلے یہ جمعہ کو ہونا تھی، اب یہ ہفتہ (آج) یا پیر کو کی جاسکتی ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی شب منعقدہ ورچوئل مذاکرات کے آخری 2 راؤنڈ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گھنٹوں طویل مذاکرات ہوئے جس میں اسلام آباد نے آئی ایم ایف کے ساتھ نظرثانی شدہ بجٹ کا فریم ورک پیش کیا لیکن ابھی تک وسیع تر معاہدہ جمعہ کی نصف شب تک حاصل نہیں ہوسکا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے پیرس میں ملاقات کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ورچوئل مذکرات کے دو ادوار ہوئے ہیں تاکہ اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آخری کوشش کی جاسکے۔

رابطہ کرنے پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید مصروفیات جاری ہیں لہٰذا کچھ مثبت نتائج کی امید ہے لیکن ابھی تک فی الوقت کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان گھنٹوں پر مبنی ورچوئل مذاکرات کے مثبت نتائج آسکتے ہیں اور فریقین اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آگے بڑھے ہیں۔

آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ کی سہولت کے جاری 6.7 ارب ڈالر کا جاری پروگرام 30 جون 2023 کو مکمل ہونا ہے۔

آئی ایم ایف نے تین بڑے مسائل کو اجاگر کیا تھا جن میں بجٹ فریم ورک میں ٹیکس بڑھانے میں ناکامی، ٹیکس اخراجات کو ختم کرنا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، بیرون ملک سے معاشی خلا کو پورا کرنا اور تھرڈ مارکیٹ پر مبنی ایکسچینج ریٹ مقرر کرنا شامل ہے۔

TAGGED:Featuredبیرون ملک سے معاشی خلا کو پورا کرناکسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر نے بغاوت کردی، پیوٹن کا سخت ردعمل
Next Article سہانا شاہ رخ خان 23 سال کی عمر میں 12 کروڑ کی زرعی زمین کی مالک بن گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینکاروبار

سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

(ویب ڈیسک): کراچی: سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی…

April 6, 2024
پاکستان

طوفان بارشیں اور سمندری طوفان کا خدشہ : وزیراعلیٰ سندھ کی تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں طوفانی بارشوں اور سائیکلون کے الرٹ کے پیش نظر…

August 29, 2024
کھیل

آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان تبدیل کردیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنا کپتان تبدیل کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس…

February 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور سے متاثر ہو کر اداکاری سیکھی: عائزہ خان

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور…

September 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?