خانپور (ویب ڈیسک): سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے سید زین شاہ کی قیادت میں سکھر سے کراچی تک پیدل سندھ مارچ رات خانپور میں گذارنے کے بعد آج نویں (9) دن مخدوم بلاول کے لیے روانہ ہوا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس یو پی کے رہنما نے کہا کہ غیر قانونی پناہ گیروں کو سندھ میں آباد کرنیکی سازش پرعمل کیاجارہا ہے.یہ غیرقانونی آبادی ملک بھر میںبالخصوص سندھ میں جرائم ، منشیات فروشی اور دہشت گردی میں ملوث ہیں. آج صورتحال یہ ہے کہ ان عوام کے ناحق خون کے بعد اب یہاں پولیس بھی ان دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے .
#SindhUnitedMarch | This is just the beginning. pic.twitter.com/iwT6vCDazo
— Azad | آزاد (@AzadAli7786) February 15, 2023
بیماری اور پاؤں میںچھالے پڑجانے کے باوجود مسلسل پیادل چلنےپر سید زین شاہ نےعوام کے دلوں کو موہ لیا .
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پناہ گیروں کو وفاق جان بوجھ کر سندھ میں سہولیات دیکر سندھ کی ڈٰیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش پر عمل پیراہے . کراچی میں خاص طورپر دیگر ملکوں کے دہشت گردلوگوں کو آباد کیا جارہا ہے ، جس وجہ سے عوام تو عوام اب پولیس بھی محفوظ نہٰیںہے .
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نمک حرام صوبائی اسمبلی ارکان نے سندھ کے انتظامی اختیارا ت وفاق کو دیکر غداری کا ثبوت دیا ہے .
وفاقی سطح پر پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ملک میں نئے صوبے بنانے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے ، جسے ہم سندھ کے خلاف سازش سمجھتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیںکہ سندھ کی وحدانیت کے خلاف کوئی بات، کوئی قانون اور کوئی ترمیم قبول نہیںکی جائے گی.