اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزارت قانون نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کیلئے اڈیالا جیل میں احتساب عدالت لگانے کی اجازت دیتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالا جیل سمیت قیدیوں کی جیل میں عمران خان اور دیگرکا ٹرائل کرسکتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے بعد عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
خیال رہے کہ نیب نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔