Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ کےحکم پر عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں‌ٹھہرایا گیا، صدرمملکت کی ملاقات
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ کےحکم پر عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں‌ٹھہرایا گیا، صدرمملکت کی ملاقات
پاکستان

سپریم کورٹ کےحکم پر عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں‌ٹھہرایا گیا، صدرمملکت کی ملاقات

Published May 12, 2023
Tags: Featured صدر مملکت ملنے پہنچ گئے گیسٹ ہاؤس میں بطور سپریم کورٹ کے مہمان
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کل اسلام آباد ہائی کورٹ سےدوبارہ رجوع کرنےکا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے۔

صدر عارف علوی پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں عمران خان سے ملنے پہنچ گئے

اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانےکے بعدکمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے۔

سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے اور پولیس کی جانب سے عدالت کے باہر سے غیر متعلقہ گاڑیوں کو بھی ہٹادیا گیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب ایک شخص کورٹ آف لاء میں آتا ہے تو مطلب کورٹ کے سامنےسرنڈر کرتا ہے، ہم سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کل کیس کی سماعت کرے، ہائی کورٹ جو فیصلہ کرے وہ آپ کو ماننا ہوگا۔

بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس میں بطور سپریم کورٹ کے مہمان رکنے والے عمران خان سے ملنے پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس میں عمران خان سے اہم امور پرگفتگو کے لیے پہنچے ہیں۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرکے انہیں آج رات کے لیے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج رات عمران خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنےکی اجازت دی ہے۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا۔آج دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے، عمران خان سے دس افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی، عمران خان سے ملنے والوں میں ان کے اہل خانہ ، وکلاء اور دوست شامل ہوں گے۔

عدالت نے عمران خان کو اپنےقریبی افرادکی لسٹ فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

TAGGED:Featuredصدر مملکت ملنے پہنچ گئےگیسٹ ہاؤس میں بطور سپریم کورٹ کے مہمان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران کو احاطہ عدالت میں گرفتار کرکے نیب نے قانون ہاتھ میں کیوں لیا؟ سپریم کورٹ
Next Article ‘آئی ایم ایف معاہدہ کرے یانہ کرے، مزیدمشکل فیصلےنہیں کرسکتے؛ ڈار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

اپنے بیٹےکوحافظ قرآن بنانا چاہتا ہوں؛ شعیب ملک

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانا چاہتے ہیں۔ایک…

May 20, 2023
دنیا

مقبوضہ کشمیر: یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک، 55 زخمی

سری نگر (ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں مسافر بردار بس اور کار کے کھائی میں…

May 30, 2023
پاکستان

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی کینٹین میں ایل پی جی سلنڈرکےگیس لیکج سے دھماکہ

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سےدھماکا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے…

August 7, 2024
پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2…

September 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?