Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قانونسازی کے وقت ایوان میں اپوزیشن کا ہونا ضروری ہے؛سپریم کورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قانونسازی کے وقت ایوان میں اپوزیشن کا ہونا ضروری ہے؛سپریم کورٹ
پاکستان

قانونسازی کے وقت ایوان میں اپوزیشن کا ہونا ضروری ہے؛سپریم کورٹ

Published January 11, 2023
Tags: Featured پارلیمنٹ پر اعتماد ہے چیف جسٹس عوام نیب ترامیم
Share
SHARE

اسلام آباد (نجات نیوز): چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا ہے سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ پر اعتماد ہے لیکن عوام کا اعتماد عدلیہ پر ہے۔ نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے وقت ارکان اسمبلی کی اکثریت نے منظوری دی، نیب ترامیم کی منظوری کے وقت 159 ممبران اسمبلی موجود تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے سوال یہ ہے کہ قانون سازی کے وقت اپوزیشن کا ہونا ضروری ہے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پہلے ایسی کوئی مثال ہےکہ ممبر پارلیمنٹ نے قانون سازی کو چیلنج کیا ہو؟

مخدوم علی خان نے کہا کہ میرے سامنے ایسا کیس نہیں جس میں رکن پارلیمنٹ نے قانون چیلنج کیا ہو، درخواست گزار ناصرف رکن پارلیمنٹ ہے بلکہ ملک کا وزیراعظم رہا ہے، دلائل میں درخواست گزار کی بدنیتی اور ذاتی مفاد کی بھی وضاحت کروں گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ موجودہ کیس میں نیب قانون کی بہتری دیکھ رہے ہیں، ضروری نہیں کہ قانون کو کالعدم ہی قرار دیا جائے، قانون کالعدم قرار دینے کے علاوہ بھی عدالت کے پاس آپشن موجود ہیں، قانون کو آئین کے مطابق ہونے پرہی آگے بڑھنا چاہیے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نیب ترامیم بنیادی حقوق سے متصادم ہوئیں تو ہی عدالت آپشنز پر غور کرے گی، جس پر وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کوئی بھی ایسا قانون قائم نہیں رہ سکتا جو بنیادی حقوق سے متصادم ہو۔

جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا تھا عدالتیں سیاسی فیصلے کرنے کی جگہ نہیں ہیں، اس کیس میں سیاسی تنازع بھی ہے، پی ٹی آئی وکیل نے کہا پاکستان بننے کے وقت سے کرپشن بیماری کی صورت میں موجود ہے، ہمارا معاشرہ کرپشن کی بیماری کا شکار ہے، عوامی مفاد اور انفرادی فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان توازن ہونا چاہیے۔

TAGGED:Featuredپارلیمنٹ پر اعتماد ہےچیف جسٹسعوامنیب ترامیم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹایا جائے؛ عدالت
Next Article کراچی کو ایک بار پھر قبضہ مافیا کے سپرد کیا جا رہا ہے؛ حافظ نعیم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

سرگودھا: شاہراہ پرکھڑی کار سےجوس پینے والے 4 افراد کی لاشیں برآمد، راستے میں جوس پیا تھا، ڈیٹ ایکسپائر والا جوس کا ڈبہ پولیس کو مل گیا

سرگودھا (ویب ڈیسک): سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی…

August 23, 2024
کاروبار

ADB کا ملیرایکسپریس وے موحولیاتی بنیادوں پرمسترد،فنڈز نہ دینے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کو بینک کے…

April 29, 2023
پاکستانتازہ ترین

حج 2024: کراچی سے’روڈ ٹو مکہ‘پراجیکٹ پرسروے کیلئےسعودی وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک): حج برائے 2024 کے عازمین کی سہولت کیلئے کراچی سے ’روڈ ٹو مکہ‘ کے سروے کیلئے 12…

March 6, 2024
پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کا کیس: قاضی فائز کے اعتراضات، لارجر بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران…

June 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?