Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ کی ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت، سندھ اسمبلی مٰیں قرارداد پیش، سینیٹ میں‌توجہ دلاؤ نوٹس جمع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ کی ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت، سندھ اسمبلی مٰیں قرارداد پیش، سینیٹ میں‌توجہ دلاؤ نوٹس جمع
پاکستان

سندھ کی ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی مخالفت، سندھ اسمبلی مٰیں قرارداد پیش، سینیٹ میں‌توجہ دلاؤ نوٹس جمع

Published September 9, 2024
Tags: Featured ارسا) ایکٹ میں ممکنہ ترمیم ترمیم کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش تمام پی پی پی اراکین نے ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی ترمیم کی مخالفت مجوزہ ترامیم سے سندھ میں بےچینی پیدا وفاقی حکومت کی جانب سے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نگران وفاقی ادارے ارسا کے واٹر اکارڈ 1991ء ختم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ ذرائع سندھ حکومت کے مطابق ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی تبدیلی مخالفت کی جائے گی۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی۔ سندھ اسمبلی میں تمام پی پی پی اراکین نے ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی ترمیم کی مخالفت کردی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ارسا معاہدے پر تمام وزرائے اعلی کے دستخط ہیں، پانی کی تقسیم کے معاہدے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم سندھ کے عوام کو قبول نہیں ، پانی پر جنگ ہوجاتی ہے پانی زندگی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ میں نے سنا ہے ترمیم کے بعد صوبوں کی نمائندگی ختم کرکے ایک چیئرمین لایا جائے گا۔ وزیر پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پانی سندھ کی لائف لائن ہے ، پانی سے زیادہ کوئی اہم ایشو نہیں ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری نے بھی ارسا ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کراتے ہوئے کہا کہ وزیر برائے آبی وسائل ارسا ایکٹ 1992 میں مجوزہ تبدیلیوں کے بارے میں اطلاعات کی وضاحت دیں، ایسی تبدیلیاں معاہدے کی روح کو کمزور کر سکتی ہیں اور مشترکہ مفادات کی کونسل کے بھی خلاف ہیں، مجوزہ ترامیم سے سندھ میں بےچینی پیدا ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کی قوم پرست جماعتیں بھی ارسا ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو سندھ کو اس کے حصے کے پانی سے محروم اور دریا پر ڈیم اور متنازع نہریں تعمیر کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ کی سیاسی اور قوم پرست جماعتیں اس کے خلاف 10 ستمبر اپنا لائحہ عمل تیار کریں گی۔

TAGGED:Featuredارسا) ایکٹ میں ممکنہ ترمیمترمیم کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیشتمام پی پی پی اراکین نے ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی ترمیم کی مخالفتمجوزہ ترامیم سے سندھ میں بےچینی پیداوفاقی حکومت کی جانب سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں دھماکا
Next Article ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر و تعداد بڑھانے کا معاملہ: حکومتی اتحاد دو تہائی اکثریت کے قریب پہنچ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی: منظور کالونی میں گھر میں گیس دھماکا، 4 افراد جھلس گئے

کراچی(نجات نیوز): منظور کالونی میں گیس کے اخراج سے گھر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے…

December 30, 2022
پاکستان

اختر مینگل کو دبئی جانے سے روک دیا گیا، پرواز سے آف لوڈ

کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے…

July 20, 2025
پاکستانصحت

ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

(ویب ڈیسک): کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ…

October 29, 2024
دنیا

سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں:یو این سیکریٹری جنرل

جنیوا (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد…

September 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?