کراچی (ویب ڈیسک): تفصیلات کے مطابق تنظیم تکریم اساتذہ کراچی کے روح رواں جاوید اقبال میمن اور محمد شاہد بھٹی اساتذہ کے حوصلوں کی اڑان میں پَر لگانے میں مصروف عمل ہے اسی سلسلے کی بنیاد پر یوم المعلم کے موقع پر صدیق میمن اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران و وابستہ افسران نے شرکت کر کے پروگرام میں چار چاند لگا دیے.
اس تقریب میں 70 اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر شیلڈ پیش کی گئی اسکولوں میں طلباء اور طالبات کی جشن آزادی اور یومِ دفاع پر تقاریر اور ٹیبلو کو 40 ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 50 اساتذہ کی قابلیت پر انہیں تعریفی سند پیش کی گئی اور ہال میں موجود اساتذہ کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ ٹیچر محترمہ زاہدہ کو دیا گیا۔
انتظامی امور الیاس،خالد اور گرلز گائیڈ ٹیچرز نے سنبھالی استقبال کی زمہ داری گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول طیب علی علوی کے بینڈ نے لی اس موقع پر کاشف اختر چیف ہیڈماسٹر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سیکنڈری ہائر سیکنڈری اعظم مرکھنڈ ڈپٹی ڈی آی او ذاکر بھڑگری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پرائمری ساؤتھ و ایسٹ سیدہ ثروت حسن و امتیاز علی قریشی،detrc کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار بہن،تعلقہ ایجوکیشن آفیسر جمشید ٹاؤن سیکنڈری محمد شفیق آرائیں،تعلقہ ایجوکیشن آفیسر جمشید ٹاؤن پرائمری علی گل شیخ، IBA ہیڈ مسٹریس افشین زہرہ،IBA ہیڈ ماسٹرذیشان،جناب فدا حسین تنولی، پاکستان پیپلز پارٹی یوسی صدر،نذیر احمد شیخ اسکاؤٹ لیڈر ایسٹ، نوشابہ اسکاؤٹ لیڈر، ٹینس ایسوسی ایشن کے محمد خالد رحمانی، شبیر احمد ایپکا، ایڈوکیٹ فرح اور گرل گائیڈ ٹرینر کراچی فرح ریاض بھی موجود تھی.