Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہمارے فوجی شہید ہو رہے،ان کو کوئی پرواہ نہیں،پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہمارے فوجی شہید ہو رہے،ان کو کوئی پرواہ نہیں،پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان
پاکستان

ہمارے فوجی شہید ہو رہے،ان کو کوئی پرواہ نہیں،پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان

Published June 11, 2024
Tags: Featured بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
Share
SHARE

راولپنڈی(ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے۔اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جا رہا ہے اور میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا، اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہی ہے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے اور 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا، دونوں کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے۔ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ کے ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک آج کی سماعت میں مشاہدے کے لیے عدالت میں موجود ہیں، اس پر کیا کہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور ہمارے ایم این ایز کو جیل میں آنا چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کا آپ حوالہ دیتے ہیں، آج کے حالات سے کیسے مطابقت رکھتی ہے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی پاس کھڑے وکیل انتظار پنجھوتا سے مشورہ کرنے لگے۔

جیل عملے نے میڈیا کو عدالت سے باہر نکال دیا۔

TAGGED:Featuredبانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہےسب سے پہلے محسن نقوی کی سرجریکمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رخ اور مکیش امبانی کی سستا او آر ایس پیتے ہوئے تصویر وائرل
Next Article نائب صدر کا ملٹری ایئرکرافٹ طیارہ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا؛ ملاوی فوج کی تصدیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

گھوٹکی: ہائی وے پر ایل پی جی کی دکان میں سیلنڈر دھماکے

گھوٹکی (نجات نیوز) گھوٹکی کے قریب مرشد مہران پٹرول پمپ کے قریب ایل پی جی کی دکان سلنڈر پھٹنے سے…

January 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

عوام حکومتی نشانے پر :بجلی کے بعد گیس دوبارہ مہنگی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے…

January 17, 2023
پاکستان

احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد:پی ٹی آئی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، بشریٰ بی بی اور…

November 24, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیکھیل

فیفا فائنل نے گوگل کی تاریخ کے تمام سرچیز ریکارڈز توڑ دیے

گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے جس پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ جبکہ دن بھر…

December 19, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?