Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نائب صدر کا ملٹری ایئرکرافٹ طیارہ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا؛ ملاوی فوج کی تصدیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > نائب صدر کا ملٹری ایئرکرافٹ طیارہ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا؛ ملاوی فوج کی تصدیق
دنیا

نائب صدر کا ملٹری ایئرکرافٹ طیارہ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا؛ ملاوی فوج کی تصدیق

Published June 11, 2024
Tags: Featured جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا لاپتا ہونے والا ملٹری ایئرکرافٹ ملاوی فوج ملبے کی تلاش کا کام جاری نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما ا
Share
SHARE

چکان گاوا (ویب ڈیسک): ملاوی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاپتا ہونے والا ملٹری ایئرکرافٹ ممکنہ طور پر ایک جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاوی فوج کے کمانڈر پال ویلینٹینو فیری نے میڈیا کو بتایا نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور 9 دیگر اعلیٰ حکام کو لے جانے والے فوجی طیارے کے گھنے جنگل چکان گاوا میں گر کر تباہ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ طیارے کی جیو فینسنگ، ریڈار سے غائب ہونے کے مقام اور عینی شاہدین کے بیانات سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ طیارہ چکان گاوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے مزید بتایا کہ خراب موسم، حد نگاہ میں کمی اور دھند کے باعث چکان گاوا جنگل میں امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔ طیارے کی ملبے کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا۔

ملاوی فوج کے کمانڈر کے بقول طیارے کے حادثے کی وجہ بھی یہی موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے طیارہ کسی چوٹی یا درخت سے ٹکرانے کے بعد جنگل میں گرگیا ہو۔ ایسے کئی اور امکانات بھی ہوسکتے ہیں۔

صدر لازارس چکویرا نے کہا کہ طیارے کی تلاش کے لیے امریکا، برطانیہ، ناروے اور اسرائیل سمیت مختلف ممالک سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے طیارہ سرچ آپریشن کے لیے “مختلف صلاحیتوں میں” تعاون کی پیشکش کی تھی۔

ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے کہا کہ خرابی موسم کے باعث امدادی کام تعطل کا شکار ہیں لیکن طیارے کے ملنے تک ریسکیو مشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ملاوی کے نائب صدر 51 سالہ ڈاکٹر ساؤلوس کلاؤس چلیما سابق حکومتی وزیر رالف کسامبارا کی تدفین میں شرکت کے لیے طیارے میں جا رہے تھے۔ جس میں سابق خاتون اول شانیل زیمبری سمیت 10 اعلیٰ حکام سوار تھے۔

طیارے نے پیر کی صبح دارالحکومت لیلونگوے سے بھری تھی اور کچھ دیر بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا اور 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

TAGGED:Featuredجنگل میں گرکر تباہ ہوگیالاپتا ہونے والا ملٹری ایئرکرافٹملاوی فوجملبے کی تلاش کا کام جارینائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما ا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہمارے فوجی شہید ہو رہے،ان کو کوئی پرواہ نہیں،پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان
Next Article عیدالاضحیٰ:کابینہ ڈویژن کی سمری وزیراعظم کو ارسال، 17 تا 19 تعطیلات کی تجویز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ڈھاڈر: سردار خان رند کے قافلے پر بم حملہ،2محافظ جاں بحق

ڈھاڈر / کوئٹہ (ویب ڈیسک): ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے…

March 11, 2023
دنیا

اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان

(ویب ڈیسک):ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا، جس کا دارالحکومت…

May 28, 2024
پاکستان

کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپورکا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں: اسد قیصر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کالا باغ ڈیم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

September 2, 2025
انٹرٹینمنٹ

سعودی عرب فٹبال ٹورنامنٹ:افتتاحی تقریب،امیتابھ بچن مہمان خاص

ریاض: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ریاض اور پی ایس جی فٹبال سیزن میں میسی اور کرسٹیانو رونالڈو…

January 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?