Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان کاIMF سے3ارب ڈالر کا قرض منظور،1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > پاکستان کاIMF سے3ارب ڈالر کا قرض منظور،1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی
کاروبار

پاکستان کاIMF سے3ارب ڈالر کا قرض منظور،1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی

Published July 13, 2023
Tags: Featured اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ عالمی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے،3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ توقع ہےکہ ہمارےکل زرمبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے، رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام کے بقیہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم شہبازشریف کا کردار اہم رہا ہے، ان کے علاوہ حکومتی معاشی ٹیم نے بھی مشکل اور کٹھن سفر میں بھرپور ساتھ دیا۔

خیال رہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کیا ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق 1.8 ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے، پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کے لیے ہے، پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملےگی۔

ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، ماضی میں قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل نہ ہونے کے باعث پاکستان کے اندرونی و بیرونی مالی ذخائرمیں کمی آئی، پالیسیوں پر تسلسل سے عمل درآمد کے ذریعے عدم توازن دور ہوگا۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ نیا اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ پروگرام پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام لانےکا موقع ہے۔

TAGGED:Featuredاسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انتخابی اصلاحات میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا
Next Article پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے: امریکی سفیر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

غزہ میں جاری قتل عام صرف امریکا ہی روک سکتا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیو یارک (ویب ڈیسک): انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری فلاحی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل…

December 24, 2023
پاکستان

ٹیریان کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کےخلاف ٹیریان کیس میں نااہلی کی درخواست…

June 15, 2024
تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز: شاہینوں کا آغازاچھا نہیں‌رہا

کراچی (نجات نیوز): کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم کی…

January 5, 2023
دنیا

امریکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لینڈنگ گیئرمیں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

ڈینور- امریکا (ویب ڈیسک): امریکا کے شہر ڈینور میں طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے کے باعث مسافروں کو…

July 27, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?