Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان بار کونسل کا ’عدالتی بل‘ پر حکم امتناع کیخلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان بار کونسل کا ’عدالتی بل‘ پر حکم امتناع کیخلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
پاکستانتازہ ترین

پاکستان بار کونسل کا ’عدالتی بل‘ پر حکم امتناع کیخلاف کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

Published April 17, 2023
Tags: 8 رکنی بینچ میں 6 ججز سینیارٹی کے اصول کے خلاف Featured ازخود نوٹس غیرضروری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر ہونا چاہیے تھا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پارلیمنٹ کے قانون پر عدالتی حکم امتناع کے خلاف پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید کا کہنا تھا پارلیمنٹ کے قانون کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے2 ججز کے سروس معاملے میں ازخود نوٹس لیا، چیف جسٹس نے90 دن میں انتخابات کا حکم دیا، اصل ازخود نوٹس غیرضروری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر ہونا چاہیے تھا، پارلیمنٹ کے قانون کے خلاف عدالتی حکم امتناع پر کل یوم سیاہ منایا جائے گا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کا کہنا تھا پارلیمنٹ کے ایکٹ کی بحالی تک وکلا کا احتجاج جاری رہےگا، ہمارا مقصد یہ ہےکہ تمام ادارے اپنی حدود و قیود میں رہتے ہوئے کردار ادا کریں، پارلیمنٹ نے ازخود نوٹس کے اختیار پر سینئر ججز کی 3 رکنی کمیٹی بنائی، آل پاکستان لائرز نمائندگان نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پر حکم امتناع پر اعتراض اٹھایا، پارلیمنٹ کے ایکٹ پر حکم امتناع واپس نہ لیا تو ملک بھر میں کانفرنسز کریں گے اور تحریک چلائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ایک جماعت کے ترجمان دن رات وکلا تحریک کی بات کر رہے ہیں، یہ وہی صاحب ہیں جو اپنے خاندان سمیت مشرف کے ساتھ کھڑے تھے۔

حسن رضا پاشا کا کہنا تھا جو شخص کسی ضلعی بار کا صدر نہیں بنا وہ وکلا تحریک کیسے چلائے گا؟ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ میں 6 ججز وہ تھے جو سینیارٹی کے اصول کے خلاف تعینات ہوئے۔

TAGGED:8 رکنی بینچ میں 6 ججز سینیارٹی کے اصول کے خلافFeaturedازخود نوٹس غیرضروری طور پراسمبلیاں تحلیل کرنے پر ہونا چاہیے تھا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قومی اسمبلی سےالیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا ایک بار پھر مسترد
Next Article توہین مذہب کا الزام، داسو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والا چینی شہری گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی: گولیمار میں گروہی تصادم، 2 افراد جاں بحق، علمائے کرام کی شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل

کراچی (ویب‌ڈیسک): کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا۔گولیمار میں…

August 26, 2024
پاکستانکاروبار

IMF نے PTI کی معاشی پالیسیوں کو گزشتہ پروگرام کی ناکامی کی وجہ قرار دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت کی معاشی…

July 19, 2023
پاکستاندنیا

نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

جدہ (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق…

April 21, 2023
پاکستان

حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد جماعت اسلامی کی حکمت عملی تبدیل

(ویب ڈیسک ):حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش اور پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل…

July 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?