Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان کی پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں افغانستان سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پاکستان کی پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں افغانستان سے شکست
کھیل

پاکستان کی پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں افغانستان سے شکست

Published March 25, 2023
Tags: Featured افغانستان 4 وکٹوں سے جیت گیا گرین شرٹس کو شکست
Share
SHARE

شارجہ (اسپورٹس ڈیسک): تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے محمد حارث کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 کے مجموعی اسکور پر حارث 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کیخلاف 92 رنز، پاکستان کا 20 اوورز کھیل کر سب سے کم اسکور رہا

اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر نوین الحق کا شکار بنے جبکہ طیب طاہر 16 رنز پر راشد خان کو کیچ دے بیٹھے۔

جارح مزاج اعظم خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں 41 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

اس کے بعد کپتان شاداب خان 12، فہیم اشرف اور نسیم شاہ 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 18 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناسکی۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ عظمت اللہ، نوین اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ ابراہیم زادران کی گری جسے احسان اللہ نے ڈیبیو میچ میں اپنی پہلی بال پر آؤٹ کیا۔ یوں وہ ڈیبیو میچ میں پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے۔

احسان اللہ نے پہلے اوور کی ہی تیسری گیند پر گلبدین نائب کو بھی آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد نسیم شاہ نے رحمان اللہ گرباز کی وکٹ حاصل کی اور عماد وسیم نے بھی کریم جنت کو بولڈ کردیا۔

4 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی اور نجیب اللہ زادران نے لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور افغان ٹیم کو پاکستان کے خلاف فتح دلائی۔

افغان ٹیم نے 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح ہے۔ اس جیت کے بعد افغان ٹیم نے سریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 اور نجیب اللہ زادران 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کے احسان اللہ نے 2، نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredافغانستان 4 وکٹوں سے جیت گیاگرین شرٹس کو شکست
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article افغانستان کیخلاف میچ: پاکستان نے اپنا ہی کم ترین رنز کاریکارڈ توڑدیا
Next Article پنجاب: بیک وقت 20 کلو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بھارت: متنازع شہریت قانون کے خلاف آسام اور تامل ناڈو میں‌احتجاج، فورسز کے ساتھ جھڑپیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے…

March 12, 2024
پاکستان

مردم شماری پرسندھ کوتحفظات ہیں،عمران سے بات نہیں ہوگی؛ زرداری

وہاڑی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید رہ جاتا تو…

March 6, 2023
دلچسپ و عجیب

دبئی ایئرپورٹ: عراقی طیارے سے ریچھ باہر آگیا،عوام مشتعل، کارروائی کا مطالبہ

ابوظہبی (ویب ڈیسک): دبئی ایئرپورٹ پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب عراقی طیارے سے ریچھ فرار ہوگیا…

August 7, 2023
پاکستان

نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا، مختلف شہروں میں احتجاج

میرپور ماتھیلو (ویب ڈیسک): میرپور ماتھیلو میں حملے میں جاں بحق صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ اب تک…

May 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?