اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پوسٹ نے ججز، سفارت کاروں اور دیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طورپر چیک کرنے کی ہدایت کردی۔پاکستان پوسٹ نے ججوں کو مشکوک پاؤڈر بھرے خطوط ملنے کے بعد فوری اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں اسٹاف کی سیفٹی اورسکیورٹی کیلئے ماسک اور دستانے مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عملے کوپوسٹ آفس میں آنے والے لیٹرز اور دیگرمیلزکواحتیاط کے ساتھ چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ججز، سفارت کاروں اوردیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طورپر چیک کیا جائے۔
مراسلے میں پوسٹل اسٹاف کو میلزکی بکنک اور ترسیل کے دوران چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے جن میں مشکوک پاؤڈر بھی موجود تھا۔