Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستانی ایڈونچررنمیرہ سلیم اگلے ماہ خلا کا سفر کرنے کو تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > پاکستانی ایڈونچررنمیرہ سلیم اگلے ماہ خلا کا سفر کرنے کو تیار
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی ایڈونچررنمیرہ سلیم اگلے ماہ خلا کا سفر کرنے کو تیار

Published September 26, 2023
Tags: Featured اگلے ماہ چوتھی خلائی پرواز شروع کرے گی
Share
SHARE

دبئی (ٹیک ڈیسک): دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر نمیرہ سلیم اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے 17 سال کے انتظار کے بعد 5 اکتوبر کو نجی کمرشل اسپیس فلائٹ کے ساتھ خلائی سفر کا آغاز کریں گی، وہ ملک کی پہلی خاتون خلاباز ہوں گی جو اس تاریخی سفر کا حصہ بنیں گی۔کیلیفورنیا میں ورجن گیلیکٹک کے نام سے نجی خلائی پرواز کمپنی 2004 میں قائم ہوئی تھی، یہ کمپنی اگلے ماہ چوتھی خلائی پرواز شروع کرے گی جس میں امریکا، برطانیہ اور پاکستان سے تین خلائی سیاح سفر کریں گے۔پاکستان سے نمیرہ سلیم خلا کا سفر کرکے پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کریں گی۔

نمیرہ سلیم کے پاس اپریل 2007 میں قطب شمالی اور جنوری 2008 میں قطب جنوب تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا بھی اعزاز موجود ہے۔

یہی نہیں نمیرہ سلیم کو 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اِنہیں 2011 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

خاتون خلاباز کو خلائی تحقیق سے متعلق ان کے جنون اور جذبے کے لیے 2016 میں فیمینا مڈل ایسٹ ویمن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

نمیرہ سلیم نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’جنوری 2006 کو میں نے ورجن گیلیکٹک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور ایک ٹکٹ خریدا تھا، لیکن اس وقت کون جانتا تھا کہ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے 17 سال لگیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’گزشتہ ہفتے میں نے آفیشل طور پر سبز پرچم لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اپنے سبز پرچم کو بلندی تک پہنچانا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔‘

نمیرہ سلیم نے کہا کہ انہوں نے 2006 میں خلائی سفر کا ٹکٹ خریدنے کے لیے 2 لاکھ ڈالرز ادا کیے تھے، اور اب اس کی موجودہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیو میکسیکو کے نجی اسپیس پورٹ پر اپنے تربیتی سیشن کا آغاز کیا تھا جہاں ان کے امریکی اور برطانوی ساتھی مسافر بھی موجود تھے۔

انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’خلائی سفر کے مشن میں ہم زمین کے مدار کے باہر جائیں گے اور پھر دوبارہ واپس آئیں گے، عام طور پر زمین سے راکٹ لانچ کرنے میں تقریباً 9 سے 11 منٹ لگتے ہیں، لیکن ہماری خلائی سفر منفرد ہے کیونکہ ہمارے خلائی جہاز کو ایک خصوصی مدر شپ کے ذریعے 50 ہزار فٹ تک لے جایا جائے گا، اور پھر راکٹ موٹر انجن کے ذریعے خلا تک پہنچیں گے۔‘

خلا کے بارے میں اپنے شوق سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کے والد فوج میں تھے اور ان کے والد نے انہیں بچپن سے ہی ستاروں اور ناردرن اسکائی کے بارے بتاتے تھے اس لیے یہ ان کا بچپن کا خواب تھا کہ وہ خلا کا سفر کریں۔

نمیرہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ اسپیس میرے ڈی این اے میں ہے، میں جب بہت چھوٹی تھی تو میں اپنے والدین سے کہتی تھی کہ مجھے کھلونوں سے نہیں کھیلنا، میں اسپیس میں جانا چاہتی ہوں اور جب میں 14 سال کی ہوئی تو میرے والد نے مجھے پہلی بار دوربین خرید کر دی۔‘

نمیرہ سلیم ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی ہونے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں—فائل فوٹو: نمیرہ سلیم / فیس بک
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو نئے خلائی ممالک (جیسا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب) سے کچھ سیکھنا چاہیے جو انسانوں کو خلا کا سفر کرنے کا مواقع فراہم کرنے کے لیے کمرشل خلائی منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے نمیرہ سلیم نے یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ مل کر تین یونٹ والے کیوب سیٹلائٹ کی تیاری کے منصوبے کا ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پراجیکٹ زیرو جی 2030 کہلاتا ہے جو خلا میں پہلے امن مشن کی نمائندگی کرتا ہے جہاں ہم طلباء کے بنائے ہوئے سیٹلائٹ میں امن کے پیغامات زمین کے مدار سے بھی آگے لے جائیں گے۔

جن یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ وہ اس پراجیکٹ میں کام کریں گی وہ کینیا میں نیروبی یونیورسٹی اور امریکا میں ایریزونا یونیورسٹی شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredاگلے ماہ چوتھی خلائی پرواز شروع کرے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ 2023: افغانستان کی ٹیم بھارت پہنچ گئی، جمعہ کو پہلا وارم اپ میچ
Next Article کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا:سرفراز بگٹی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کراچی: بولٹن مارکیٹ سے 16 کروڑ روپےکا اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی (ویب ڈیسک): کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کی بولٹن مارکیٹ میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں…

March 26, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند پرسوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنےکیلیے 4 جی انٹرنیٹ کی سہولت

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) چاند پر فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا 4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز…

April 2, 2023
دنیا

امریکہ کی کھل کراسرائیل کی حمایت،عرب ممالک کا جنگ بندی کا مطالبہ رد کردیا

عمان (ویب ڈیسک): اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی گول میزکانفرنس میں شرکت کے دوران ایک بار پھر…

November 5, 2023
پاکستانکاروبار

ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگی، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگی، حکومت اورپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے…

July 18, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?