Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا، گیری کرسٹن ہیڈکوچ مقرر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا، گیری کرسٹن ہیڈکوچ مقرر
کھیل

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا، گیری کرسٹن ہیڈکوچ مقرر

Published April 28, 2024
Tags: Featured قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان گیری کرسٹن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ریڈ بال فارمیٹ کیلئے جیسن گلیسپی جبکہ وائٹ بال کیلئے گیری کرسٹن کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اظہر محمود تمام فارمیٹس میں اسسٹینٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔تینوں فارمیٹس کے کوچز کی تقرری 2 سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے، جیسن گلیسپی دورہ بنگلادیش اور گیری کرسٹن دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

گیری کرسٹن انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے فوراً بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریسنبھالیں گے جس میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور دیگر دو طرفہ وائٹ بال سیریز شامل ہیں۔

گیری کرسٹن آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 اور 2026 میں انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کے انچارج ہوں گے۔

جیسن گلیسپی اگست میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی ذمہ داری کا آغاز کریں گے۔ جس کے بعد 2024-25کے سیزن میں انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں ہوم سیریز اور دسمبر میں جنوبی افریقہ کے دورے میں وہ ٹیم کے ساتھ ہونگے۔

اس موقع پر دونوں غیرملکی کوچز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ! جنہوں نے ہماری صلاحیتوں پر اعتماد کیا، عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میں جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بالترتیب ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کے شاندار ٹریک ریکارڈز سب کے سامنے ہیں اور میں پاکستان کرکٹ فیملی میں ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اظہر محمود کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیٹ اپ میں کل وقتی بنیاد پر واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں جو پہلے بولنگ کوچ اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جیسن کا کوچنگ کیریئر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں سطح پر کامیابیاں بیان کرتا ہے جس میں کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ اور ٹیم کی کارکردگی میں قابل ذکر نتائج کے حصول پر توجہ دی گئی ہے جب کہ گیری کا کوچنگ کریئر جیتنے والی ذہنی سوچ پیدا کرنے، نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہے جس نے انہیں کھیل کی اعلیٰ ترین سطح پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرکٹ میں سب سے زیادہ قابل احترام اور تجربہ کار کوچز میں سے ایک بنا دیا ہے۔

49 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے 1996-2006 کے دوران 71 ٹیسٹ ، 97 ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل کھیلا ہے اور مجموعی طور پر 402 وکٹیں حاصل کیں اور 1,531 رنز بنائے۔ ایک اننگز میں ان کی بہترین بولنگ جولائی 1997 میں انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں 37 رنز کے عوض 7 وکٹ تھی جبکہ ان کا ٹیسٹ میں بہترین اسکور بنگلہ دیش کے خلاف اپریل 2006 میں چٹوگرام میں تھا جب انہوں نے 201 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

گلیسپی نے پاکستان کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ 13 ون ڈے میچوں میں انہوں نے 21 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2003 جیتنے والے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔

وہ 2014 اور 2015 میں لگاتار کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والی یارکشائر کاؤنٹی کے کوچ تھے۔ یارکشائر کے ساتھ اپنے وقت کے دوران انہوں نے انگلینڈ کے اسٹار کرکٹرز جونی بیرسٹو، گیری بیلنس اور جو روٹ کی ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

گلیسپی نے 2015-2024 تک ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ بھی کی جس نے 2017-18 کے سیزن میں بی بی ایل ٹائٹل جیتا۔ وہ سسیکس 2018-2020 اور جنوبی آسٹریلیا 2020-2024 کے کوچ بھی رہے ہیں۔

انہوں نے 2010-2012 تک زمبابوے میں کوچنگ کی ۔ 2017 میں پاپوا نیو گنی کی قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر دو ماہ تک خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری میں ٹیم کی مدد کی۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن نے 1993-2004 تک 101 ٹیسٹ اور 185 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جس میں انہوں نے 34 سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 14,087 رنز بنائے۔

پاکستان کے خلاف 11 ٹیسٹ میں انہوں نے 55.86 کی اوسط سے 838 رنز بنائے۔ 24 ون ڈے میچوں میں انہوں نے 55.47 کی اوسط سے 1,054 رنز اسکور کیے۔

وہ آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی 1998 (جو اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نام سے پہچانی جاتی ہے) جیتنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے رکن تھے ۔ وہ 1996 سے 2003 تک تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے۔

2008سے 2011 تک انڈین ٹیم کی کوچنگ کی اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2011 ٹائٹل کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنے میں ان کی مدد کی۔

TAGGED:Featuredقومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلانگیری کرسٹن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نعمان اعجازپاکستانی ڈراموں پربھڑک اُٹھے:سنسر بورڈ کا چیئرمین بن گیا تو سارے ڈرامے بند کرا دونگا
Next Article عراق میں جنس کی تبدیلی اورہم جنس پرستی پرپابندی،15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ تریندلچسپ و عجیب

تھرپارکر میں مارا گیالیپرڈ میوزیم میں رکھنے کے لیےکراچی منتقل

کراچی (نجات نیوز): محکمہ جنگلی حیات نے تھرپارکر میں مارے جانے والے لیپرڈ کو کراچی منتقل کردیا جسے سندھ وائلڈ…

January 4, 2023
دنیا

پرتگال: کبوتر بازی میں جھگڑا،1شخص کی3 افرادکو قتل کرکے خودکشی

سیتوبال (ویب ڈیسک): پرتگال میں کبوتر بازی کے دوران ہونے والے جھگڑے پر ایک شخص نے 3 افراد کو قتل…

May 1, 2023
پاکستانکاروبار

“قاضی سکھ چین لکھ رہا ہے”:پاکستان میں کاروباری حالات بہتر اور قرض کا منظر نامہ مضبوط ہوا ہے: فچ

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے…

August 18, 2025
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل واچ گھڑی نے خاتون کو مرنے سے بچالیا !

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے…

May 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?