Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ
پاکستان

دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

Published November 21, 2024
Tags: Featured احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے روس کا وفد آ رہا ہے وزیرداخلہ محسن نقوی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہم اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پہلے ایس سی او کانفرنس کی صورتحال تھی، 24 نومبر کو 65 رکنی بیلا روس کا وفد آ رہا ہے اور 25 نومبر کو بیلا روس کے صدر آئیں گے ہم کسی بھی قسم کے جلسے و جلوس کی اجازت نہیں دیں گے احتجاج سے آپ کو کوئی نہیں روکتا آپ جہاں جہاں ہیں وہاں احتجاج کریں مگر اسلام آباد میں ایسے ایام میں آکر احتجاج کرنا ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا اور چئیرمین پی ٹی آئی کل بھی عمران خان سے ملے تھے عوام فیصلہ کرے کہ ان ہی اوقات میں کیوں احتجاج کیا جاتا ہے؟ عوام دیکھے کہ اس صورتحال کا فائدہ کس کو ہوتا ہے؟

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر مذاکرات کے حق میں ہوں مگر فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے کیوں کہ دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اور ڈیڈ لائن تو تب ہوگی جب ہم مذاکرات کی بات کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج کے سبب مختلف جگہوں پر موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کل رات کو ہوجائے گا، وزیراعلی کے پی کے ساتھ بات ہوتی رہتی ہے دہشت گردی کے کیسز کے حوالے سے بات چیت جاری رہتی ہے، پارا چنار میں مسافر بسوں پر فائرنگ میں 38 لوگ شہید ہوچکے ہیں خیبرپختونخوا سے ابھی ابھی ایف سی کی 15 پلاٹونز کی درخواست آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی احتجاج ہوتا ہے اور اسلام آباد پر دھاوا بولا جاتا ہے تو گرفتاریاں ہوتی ہیں گرفتار کیے گئے شرپسندوں میں سے ہر سو میں سے 20 پچیس لوگ افغان نکلتے ہیں۔

عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رہا کرنا میرے اختیار میں نہیں عمران خان پر متعدد کیسز ہیں ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتیں فیصلہ کریں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں آج طلب کیا گیا تھا جو بھی عدالت کا حکم ہوگا اس پر عمل درآمد کروائیں گے۔

TAGGED:Featuredاحتجاج کی اجازت نہیں دیں گےدھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتےروس کا وفد آ رہا ہےوزیرداخلہ محسن نقوی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے
Next Article کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل 8 کیلئے ٹرافی کی رونمائی شالامار باغ لاہور میں کردی گئی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔لاہور کے تاریخی شالامار…

February 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

حیدرآباد :پیپلز پارٹی کے نامزد میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔الیکشن…

June 14, 2023
دنیا

اسرائیل سے تعلقات ختم کرو،مراکش میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

رباط (ویب‌ڈیسک): مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل…

July 22, 2025
صحت

KPK کے بعد لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق، تعداد 17 ہوگئی

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں اب…

August 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?