گمبٹ (ویب ڈیسک):معروف صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغازہوگیا .وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفت زباں شاعر حضرت سچل سرمست کے 202 ویں عرس مبارک کے موقع پر مزار پر پہنچ کر درگاہ کے گادی نشین خواجہ عبدالحق فاروقی کےساتھ مزار پر چادر چڑہا کر سرکاری طور پر تقریبات کا افتتاح کر کے آغاز کیا ـ
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سدہ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور سندھ میں امن امان ان صوفیوں اور اللہ کے ولیوں کی وجہ سے ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت سچل سرمست ایک بہت بڑے شاعر اور صوفی بزرگ تھے، آج میس حضرت سچل سرمست کے مزار پر حاضر ہوا ہوں اور حاضری بھری ہے، حضرت سچل سرمست نے انسانیت کی خدمت کا پرچار کیا.
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ حضرت سچل سرمست کے3روزہ عرس کی تقریبات میں خیرپور سے منتخب ایم این اے سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ نے بھی شرکت کی اور مزار پر حاضری دی.
جنهن دل پيتا عشق دا جام،سا دل مست ومست مُدام.
حقّ موجود،سَدا موجود
در سانئيان دي سوين سپاهي،”سَچّل“ڀي هڪ غلام.
حقّ موجود، سَدا موجود!
Seeker of love, truth and divinity, Sindh's great Sufi poet #7th language poet #SachalSarmast's 202 Urs is being celebrated at #DarazaSharif. pic.twitter.com/oI7CnVOEgp
— Team Nafisa Shah (@DabngTeamNafisa) April 5, 2023
عرس پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔500 سے زائد پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کیلئے پہنچ رہی ہے۔