کراچی(نجات ویب ڈیسک): ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے کہا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کے کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سے کراچی چیمبر آف کامرس کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال اور امن سے متعلق قائم باہمی رابطہ کمیٹی کو مربوط کرنے پرغور کیا گیا۔
تاجروں سے گفتگو میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے کہا کہ تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پرامن حالات ہی معاشی ترقی کے ضامن ہیں۔
انہوں نےکہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کے کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کررہے ہیں، کراچی میں امن عوام اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں وقربانیوں سے ہے۔