Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا، 8 وزارتیں ملنے کا امکان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا، 8 وزارتیں ملنے کا امکان
پاکستان

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

Published May 4, 2024
Tags: 2 صوبوں کی گورنرشپ لینے کے بعد Featured پی پی پی وفاقی حکومت کا حصہ وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ 2 صوبوں میں گورنر کے عہدوں کے لیے اپنے رہنماؤں کو نامزد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے 2 صوبوں کی گورنرشپ لینے کے بعد وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا جب کہ فیصلے کے تحت اسے 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا دعوٰی ہے کہ 2 وزارتیں سندھ، 2 بلوچستان اور باقی 4 وزارتیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کو دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتیں لی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں وزیر مملکت بنائے جائے گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا اور سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کے عہدوں کے لیے نامزد کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے غیر رسمی گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر کو گورنرز نامزد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر دونوں پارٹی کے ورکرز ہیں۔

گورنرز کی نامزدگی کے حوالے سے خبریں سامنے آنے سے قبل وزیر اعظم شبہاز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی تعیناتی پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات تھی جس میں دونوں صوبوں کے گورنرز کی نامزدگی کا معاملہ زیر بحث آیا۔

وزیر اعظم نے مبینہ طور پر چیئرمین پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی گورنرز کی تقرری سے متعلق سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیجیں گے جو اس کی حتمی منظوری دیں گے۔

اس وقت مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلیغ الرحمٰن گورنر پنجاب ہیں جب کہ جے یو آئی (ف) کے نامزد کردہ حاجی غلام علی خیبر پختونخوا میں اسی عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور (ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

TAGGED:2 صوبوں کی گورنرشپ لینے کے بعدFeaturedپی پی پی وفاقی حکومت کا حصہوفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا
Next Article پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان کےنئے گورنروں کی تقرری، صدر نےمنظوری دے دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ صوبائی اکائیوں کیخلاف سازشوں اورسنگین جرائم میں ملوث ہے؛ عوامی تحریک

حیدرآباد (ویب ڈیسک): عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، عوامی تحریک…

September 16, 2025
دنیا

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد منظور، اپوزیشن پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں…

July 18, 2024
پاکستان

مہنگی بجلی کی سب سے بڑی وجہ کیپسٹی چارجز قرار

اسلام آباد: ملک میں مہنگی بجلی کی سب سے بڑی وجہ کیپسٹی چارجز ہیں جبکہ 22 سرکاری کمپنیاں کیپیسٹی چارجز…

July 21, 2024
پاکستان

ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے…

August 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?