کراچی (ویب ڈیسک): مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سید اسماعیل شاہ راشدی نے پی پی پی کی کرپشن کیخلاف اور سیلاب زدہ سندھ کی بحالی کے لے سکھر سے کراچی تک پیدل لانگ مارچ کرکے کراچی پہنچنے والے سندھ مارچ کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پیر اسماعیل شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آگئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری حکومت سے مستعفی ہو کر مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ میں شامل ہوں ، تب ہم مانیںگے کہ وہ شہید رانی کا بیٹا ہے .
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔پچھلی حکومت میں پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کا پیسہ مہنگائی کے خلاف مارچ پر خرچ کیا لیکن آج سندھ کے غریب اور نادار لوگ اپنا پیسہ خرچ کرکے سندھ مارچ میں شامل ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کا مہنگائی مخالف مارچ ایک ڈھونگ تھا۔پیپلز پارٹی عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتی۔پی ڈی ایم اور سندھ حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں۔
پیر اسماعیل شاہ راشدی نے مزید کہا کہ میرے دادا شہید صبغت اللہ شاہ راشدی نے وطن عزیز سندھ کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، لیکن برطانوی سلطنت سے مفاہمت نہیں کی۔وہ وطن یا کفن اور آزادی یا موت کا نعرہ لگا کر انگریزوں سے ٹکراگئےاور برطانوی سامراج کو چکنا چور کردیا.
پیر اسماعیل شاہ راشدی نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ہم نے جب انگریز سامراج سے اپنی خودمختاری حاصل کرلی تو یہ پی پی پی کی زرداری مافیا جو مقامی سامراجی ایجنٹ ہیں، تو ان کے سامراج کو بھی ہم نابود کردیںگے.