کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن 90 دن میں کرانے کی حمایت کر دی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن 90 روز میں ہونے چاہییں ، اتحادی جماعتوں سے کہیں گے کہ جو چیز آئین اور قانون میں ہے اس کے مطابق چلنا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات جیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ملک میں بے نظیر کی شہادت جیسے حالات ہیں ۔
وہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا لیکن اُس کے باوجود انتخابات ہوئے ۔
انہوں نے پی ٹی آئی سے بھی سوال کیا کہ جب ان کی پنجاب میں حکومت تھی تو انہوں نے بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے؟