Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
کھیل

پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published March 9, 2024
Tags: Featured لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک‌):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل 9 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عقیل حسین نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری،تیسری اور چوتھی گیندپر وکٹ لی، انہوں نے پشاور زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

پشاور زلمی کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا، سعود شکیل 24 اور جیسن روئے 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ رائلی روسو 8، سہیل خان 7 اور خواجہ نافع 5 رنز بناسکے، ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لیوک ووڈ ،مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، وہ پی ایس ایل کے ہر سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی واحد ٹیم ہے۔

پوائنٹس ٹیبل:

پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

TAGGED:Featuredلاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معروف بھارتی اداکارہ ڈولی سوہی بہن کی موت کے چند گھنٹے بعد چل بسیں
Next Article اسلام آباد میں عورت مارچ کا انعقاد، شرکا اور پولیس آمنے سامنے آگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاکاروبار

غزہ جنگ: اقوام متحدہ کے نمائندوں کا اسرائیل کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیوں کا مطالبہ

نیو یارک (ویب‌ڈیسک): عالمی سطح پر امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے والے ادارے اقوام متحدہ کے دو نمائندوں نے…

March 17, 2024
یوٹیوبر اذلان شاہ
دلچسپ و عجیب

یوٹیوبر اذلان شاہ کی جانب سے شادی پر دلہن کو ’گدھے‘ کا تحفہ

وٹیوبر اذلان شاہ نے شادی پر اپنی دلہن وریشہ جاوید خان کو ’گدھے‘ کے بچے کا تحفہ دے کر سب…

December 17, 2022
پاکستان

عام انتخابات کیس: 90 دن میں الیکشن ممکن نہیں، وہ بات بتائیں جو ممکن ہو: چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 90 دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق…

October 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر سے زائد قرض منظور

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ ورلڈبینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز…

December 20, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?