نیو یارک (شوبز ڈیسک): امریکی ٹی وی پر 27 سال تک ٹاک شو کی میزبانی کرنے والے مقبول میزبان جیری اسپرنگر انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جیری اسپرنگر کی عمر اُناسی برس تھی، انہوں نے 1991 سے 2018 تک اپنے مقبول شوز کی میزبانی کی۔
اسپرنگر ہفتے میں تین دن پیش کیے جانے والے اپنے شوز میں خاندانوں کے اندر موجود جھگڑوں اور ان کی وجوہات کو موضوع بناتے تھے۔