Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ کا سیزن 2 بنانے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ کا سیزن 2 بنانے کا اعلان
انٹرٹینمنٹ

مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ کا سیزن 2 بنانے کا اعلان

Published July 7, 2023
Tags: Featured ٹیزر میں مرتسم اور میرب کے درمیان ازدواجی ریپ کا اشارہ وشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک) : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والا بلاک بسٹر ڈراما ’تیرے بن‘ کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد اس ڈرامے کے سیزن 2 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ڈراما ’تیرے بن‘ کی پہلی قسط 28 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، 6 ماہ تک ہفتے میں دو بار نشر ہونے والے ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ روز (6 جولائی 2023 کو) نشر کی گئی تھی۔58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا ہے، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا ہے۔ڈرامے میں بشریٰ انصاری، حرا سومرو، سبینہ فاروق، فضیلہ قاضی اور فرحان علی آغا سمیت دیگر نے کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے ٹوئٹر پر وہاج علی، میرب کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیرے بن‘ کا سفر اختتام کو پہنچا، اس ڈرامے نے ایسا سنگ میل طے کیا جو پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، اس ناقابل یقین سفر اور سامعین کی بھرپور فرمائش پر ’تیرے بن‘ سیزن ٹو کا اعلان کرتا ہوں۔

پروڈیوسر نے ’تیرے بن‘ کو پاکستانی ڈرامے کی تاریخ کا سب سے بڑا بلاک بسٹر ڈراما بنانے پر اللہ کا شکر ادا کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اس ڈرامے کی کامیابی محنت کا نتیجہ ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

انہوں نے لکھا کہ ’ڈرامے میں مرتسم اور میرب کا مرکزی کردار ادا کرنے والے وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی آن اسکرین جوڑی اور بہترین پرفارمنس نے ’تیرے بن‘ کو شاہکار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان کی پرفارمنس نے اربوں ناظرین کے دلوں کو چھو لیا ہے، اور دنیا بھر میں اسے سراہا جارہا ہے۔‘

اس کے علاوہ گزشتہ روز ڈراما ’تیرے بن‘ کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے بھی اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

وہاج علی نے لکھا کہ ’بہت کم ایسے اداکار ہوتے ہیں جو آپ کے اندر بہترین صلاحیت دیکھتے ہیں، وہ اداکار آپ کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے لیے اور مرتسم کے لیے میرب ہے‘، وہاج علی نے یمنیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یمنیٰ کا بہت شکر گزار ہوں جس نے مجھے متاثر کیا، مجھے چیلنج کیا، مجھے ایک اداکار کے طور پر آگے بڑھنے پر مجبور کیا، ہم نے مل کر جو حاصل کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’یمنیٰ کے ساتھ مستقبل میں مزید کام کرنے کا منتظر ہوں، وہاج نے آخر میں لکھا کہ ’مرتسم صرف میرب کی وجہ سے مرتسم خان تھا‘۔

اس کے علاوہ وہاج علی نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’6 ماہ اور اس دوران جس قدر محبت اور احترام ملا وہ کسی خواب کے سچ ہونے سے کم نہیں تھا۔‘

’لیکن اس دوران تنقید، مداحوں کا پیار، پیغامات اور فون کالز نے مجھے اس بات کا احساس دلایا یہ تو صرف شروعات ہے، میں اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میں کون ہوں اور میں کیا کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کے باوجود میں نے کچھ غلطیاں بھی کیں جس کی مجھے خوشی ہے کیونکہ آئندہ میں ان غلطیوں سے سیکھ سکوں گا۔‘

وہاج نے مزید کہا کہ ’مرتسم کا کردار مجھے ہمیشہ یاد رہے گا جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔‘

یمنیٰ زیدی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب اس سفر کو الوداع کہنے کا وقت ہوگیا ہے، یہ سفر سیکڑوں لوگوں کی کوششوں سے شروع ہوا تھا اور اب اربوں لوگوں کی محبت سے ختم ہو رہا ہے۔‘

’تیرے بن‘ کو اپنے دل کے قریب رکھنے کا شکریہ، ہم نے جو کردار ادا کیے اس کو بے حد پسند کرنے کا شکریہ، یمنیٰ نے مزید لکھا کہ مجھے ’میرب‘ کے لیے منتخب کیا گیا اور ’مرتسم‘ نے اسے مزید خوبصورت بنا دیا۔

یمنیٰ نے وہاج کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ساتھ کام کرنے اور میرب اور مرتسم کی دنیا میں رنگ بکھیرنے کا شکریہ، آپ کے بغیر اس جوڑے کی جادوئی کیمسٹری ممکن نہیں تھی۔‘

اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے بھی ’تیرے بن‘ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

6 ماہ تک جیو انٹرٹینمنٹٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے کو اس دوران کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سب سے پہلے ڈرامے کے ٹائٹل سانگ پر شائقین نے بھارتی گانے کی کاپی کا الزام لگایا۔

اس کے علاوہ ڈراما کی قسط نمبر 47 کے ٹیزر میں مرتسم اور میرب کے درمیان ازدواجی ریپ کا اشارہ دیا گیا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔

اس ٹیزر کے بعد کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر ڈرامے کے پروڈیوسرز اور لکھاری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، 47 قسط ریلیز ہونے پر ڈرامے پر ایک اور الزام عائد ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائقین نے ڈرامے میں ’غیر متوقع موڑ‘ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈرامے کی کہانی کو تبدیل کیا گیا ہے‘۔

ناظرین کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ڈرامے کے کچھ سین کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے، اور مرتسم اور میرب کے سین میں مبینہ طور پر ’واٹس ایپ کوالٹی‘ کا وائس اوور شامل کیا گیا ہے۔

ابھی یہ بحث سوشل میڈیا پر جاری ہی تھی کہ ڈرامے کی قسط ریلیز ہونے کے 2 روز بعد پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ کو تنبیہ کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

TAGGED:Featuredٹیزر میں مرتسم اور میرب کے درمیان ازدواجی ریپ کا اشارہوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سانحہ 9 مئی: خواتین اور کم عمر افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں نہ چلانے فیصلہ
Next Article نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

ریاض عالمی مقابلے:8 پاکستانی اسٹارٹ اپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی(ٹیک ڈیسک): ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ایک بین الاقوامی مقابلے میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل…

February 13, 2023
پاکستانصحت

حیدرآباد:فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کی لیکیج، متعدد بچوں کی حالت غیر

حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے متعدد…

September 26, 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا…

October 19, 2024
پاکستانکاروبار

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ گیم چینجر ہے،جلدمکمل کیا جائے؛ شرجیل میمن

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دے…

October 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?