Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ریاض عالمی مقابلے:8 پاکستانی اسٹارٹ اپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > ریاض عالمی مقابلے:8 پاکستانی اسٹارٹ اپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
سائنس و ٹیکنالوجی

ریاض عالمی مقابلے:8 پاکستانی اسٹارٹ اپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Published February 13, 2023
Tags: Featured بین الاقوامی مقابلے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ راکٹ فیول سیمی فائنل
Share
SHARE

کراچی(ٹیک ڈیسک): ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ایک بین الاقوامی مقابلے میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔اسٹارٹ اپس پچنگ کے مقابلے ”راکٹ فیول“ میں پاکستان کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مقابلوں کا انعقاد ریاض میں ہونے والے ٹیکنالوجی کے عالمی کنوینشن LEAP میں کیا گیا جس میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے تیرہ رکن ممالک سے 90 منتخب اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔

اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی شراکت سے LEAPمیں شرکت کی جبکہ اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں شرکت کرنے والے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں مختلف شہروں کے نیشنل انکوبیشن سینٹرز کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے شرکت کی جن میں تعلیم کے شعبہ سے VALEEM، ریٹیل ٹیکنالوجی سے متعلق DigiKhata، فن (فائنانشل) ٹیک Investors loung، تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبہ کے اسٹارٹ اپ Blockship، کلین ٹیک سے تعلق رکھنے والا Datini Fibers زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں AgriDunyaاور پراپرٹیک اسٹارٹ اپ Gridizenشامل ہیں۔

سیکریٹری جنرل ڈی سی او دیماہ الیحیٰ نے مقابلے میں شریک پاکستانی اسٹارٹ اپس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم LEAPکے پلیٹ فارم پر پاکستانی اسٹارٹ اپس کی موجودگی پر مسرور ہیں اور ان کی شراکت داری اور تعاون کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی اسٹارٹ اپس کی مڈل ایسٹ کی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے کے لیے پارٹنرشپ اور سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اگنائٹ کے سی ای او عاصم شہریار نے پاکستانی اسٹارٹ اپس کی سیمی فائنلز تک رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی سی کے 8میں سے 4 پاکستانی اسٹارٹ اپس کی پچنگ مقابلوں کے سیمی فائنل تک رسائی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ LEAPنے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو اپنے کاروباری آئیڈیاز اور پراڈکٹس غیرملکی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک موثر عالمی پلیٹ فارم مہیا کیا۔

گزشتہ دو سال کید وران پاکستانی اسٹارٹ اپس میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری غیرملکی سرمایہ کراوں کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے امکانات پر اعتماد کی دلیل ہے بالخصوص ای کامرس، فن ٹیک اور ریٹیل ٹیکنالوجیز سے متعلق اسٹارٹ اپس عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredبین الاقوامی مقابلےٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپراکٹ فیولسیمی فائنل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article IMFسے آج ورچوئل مذاکرات،منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
Next Article چینییوں کی اعلیٰ دماغی صلاحیتوں کا راز آشکار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح پر حملے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، قطر

(ویب ڈیسک):حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کروانے والے ملک قطر نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح…

May 27, 2024
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی شرط پوری، آمدن کے مقابلے سرکاری اخراجات کم

(ویب ڈٰیسک): اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آمدنی کے مقابلے میں سرکاری اخراجات کم کرنے کی آئی ایم ایف کی ایک…

November 1, 2024
دنیا

چین میں شدید بارشیں، ایکسپریس وے بیٹھنے سے 23 گاڑیاں نیچے جاگریں، 36 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک): چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے 36افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی…

May 2, 2024
پاکستان

کہوٹہ سےراولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری، 29افراد جاں بحق

کہوٹہ (ویب ڈیسک): کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 29افراد…

August 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?