کراچی (ویب ڈیسک): سندھ دشمن ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے لگایا گیا احتجاجی کیمپ گیارہویں روز بھی جاری رہا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے احتجاجی کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کیا اور ایس ٹی پی کی جدوجہد کی حمایت بھی کی۔
#SindhRejectsDigitalCensus2023
12th Day, Protest sit-in,
15th March 2023#KarachiPressClub @stpinfocell @QadirMagsiSTP pic.twitter.com/Ov9iAjMrGX
— Gulzar Ahmed Soomro (@gulzarsoomro1) March 15, 2023
اس موقع پر ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین انجینئر گلزار احمد سومرو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عاجز دھامراہ کو کیمپ میں آنے اور ایس ٹی پی کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، پ پ پ ڈیجیٹل مردم شماری پر اعتراض کرنا اچھا عمل ہے۔
لیکن اگر پیپلز پارٹی نے موقعی پرستی کی یا ڈیجیٹل مردم شماری کے معاملے پر کسی قسم کی سودے بازی کی تو سندھ کبھی بھی اس قومی جرم کو معاف نہیں کرے گا. ایس ٹی پی کی جانب سے جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک اس مردم شماری کو ملتوی نہیں کیا جاتا.
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری عاجز دھامرہ نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل مردم شماری کے معاملے پر ایس ٹی پی کی جدوجہد کو درست سمجھتے ہیں اور ان کی جدوجہد کی حمایت بھی کرتے ہیں۔
اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما قادر چنا، شوکت ابڑو، کراچی ڈویژن کے رہنما حیات تنیو، عاشق تھہیم، نادر مگسی، رانو خان زہرانی، محمد علی شیخ، مبارک بھٹی سمیت شمشاد زہرانی، جاوید کھوسو، ساگر ابڑو، نسیم چانڈیو، ماجد شیخ محمد موسیٰ لڑکو، مصری لڑکو سمیت سينکڑون کارکنان بھی موجود تھے۔