Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی پی پی سندھ کونسل اجلاس، کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی پی پی سندھ کونسل اجلاس، کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
پاکستان

پی پی پی سندھ کونسل اجلاس، کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور

Published March 15, 2025
Tags: 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے Featured پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سندھ کونسل سندھ کو انڈس رور سسٹم سے نئے کینال منصوبہ کسی صورت قبول نہیں کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سندھ کونسل نے کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا جہاں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46 ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کے عوام گڑھی خدابخش بھٹو کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کی جانب سے دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے خلاف قراردادوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف ہے اور پارٹی شروع سے ہی اس منصوبے کے خلاف اپنا بھرپور آواز اٹھاتی آ رہی ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے اور سندھ کو دریائے سندھ پر کسی کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے اسی لیے وفاقی حکومت 6 کینالوں کے منصوبے سے دست برداری کا اعلان کرے اور سندھ کی آواز کو سننے کے لئے سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کے سندھ کو انڈس رور سسٹم سے نئے کینال منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، سسٹم میں پہلے ہی پانی کی سخت کمی ہے تو ان کینالوں میں پانی کہاں سے لایا جائے گا۔

قرارداد کے ذریعے پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل نے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کو مسترد کیا اور قرارداد میں کہا گیا کے پیپلز پارٹی ارسا اور وفاق سے مطالبہ کرتی ہے کہ پانی کے 1991 کے معاہدے کے پیرا ٹو کے تحت یقینی بنا کر سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں قرارداد میں جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کے دہشت گردوں کو بہادری سے شکست دینے پر سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

TAGGED:6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہےFeaturedپاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سندھ کونسلسندھ کو انڈس رور سسٹم سے نئے کینال منصوبہ کسی صورت قبول نہیںکینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق، تین افراد زخمی
Next Article رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب پر حملہ،فائرنگ میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات،خامنہ ای کی زیر صدارت سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس

جولفہ - آذر بائیجان (ویب ڈیسک): ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی…

May 19, 2024
پاکستانتازہ ترین

ملک میں دو روز کے دوران پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

چمن (ہیلتھ ڈیسک): ملک میں دو روز کے دوران پولیو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔چمن سے تعلق رکھنے والے…

March 15, 2024
کھیل

پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پاکستانی اسکواش کھلاڑی…

August 4, 2024
پاکستان

مسنگ پرسنز کی طرح اُس کو جرم قرار دینے کابل بھی مسنگ بن گیا

کراچی (ویب ڈیسک): جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کا بل تاریخی قرار دیتے ہوئے سراہے جانے کے بعد تاحال…

January 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?