کراچی (ویب ڈیسک): تھرپارکر میں فروری کے مہینے میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک بھر میں گرمی کا موسم قبل از وقت آچکا ہے.مٹھی میں فروری کے مہینے میں چھ سال بعد شدید گرمی پڑی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو مٹھی میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی.
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 19 فروری 2017ء کو مٹھی کا پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد آج 19 فروری کے دن سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ۔