Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی تیاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی تیاری
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی تیاری

Published January 25, 2023
Tags: Featured آئی ایم ایف شرائط پوری ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں
Share
SHARE

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے شرائط پوری کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے معاہدے میں طے شدہ شرائط پوری کرنے پر کام کا آغاز کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے منی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل زیادہ تر شرائط پوری کردی جائیں گے۔

منی بجٹ کے مسودہ کے تحت متعدد لگژری اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے اور 70 ارب روپے کے لگ بھگ اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے جب کہ نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 فیصد تک بڑھانے کا امکان ہے اور گیس کے نرخ میں 30 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جب کہ مختلف صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 25 فیصد تک بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے اور تمام اقدامات کا آغاز یکم فروری سے ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو اقدامات سے متعلق تجاویز وزارت خزانہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور اسی تناظر میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔

جس کے تحت یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاہم ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا جب کہ نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے پاکستان کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

TAGGED:Featuredآئی ایم ایف شرائط پوریٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیےمنی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ICC ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزیلینڈ کی پاکستان کو شکست
Next Article فواد چوہدری گرفتار،عمران خان کی گرفتاری کابھی امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

(ویب ڈیسک): مکہ مکرمہ: بیس لاکھ سے زائد عازمین حج آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کریں…

June 15, 2024
پاکستان

سزا کیخلاف اپیلیں منظور، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کیس سے بری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح…

July 13, 2024
پاکستان

یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا

(ویب ڈیسک ): یونان میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 79 افراد ہلاک ہوئے، واقعے میں…

June 16, 2023
دنیا

نیو یارک کےکلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی شہر نیو یارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔امریکی…

August 17, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?